اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ نے گوجرانوالا اسٹیڈیم میں اسٹیج سجا لیا ہے اور جلسہ گاہ میں ہزاروں افراد موجود ہیں۔ سینئر صحافی کامران خان نے سیاسی پاور شو پر مریم نواز کو ’ونر‘ قرار دیدیا ۔ انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پیغام
میں لکھا کہ آج اپوزیشن نے پنجاب میں متاثر کن حکومت مخالف سیاسی پاور شو کیا جو وزیراعظم عمران خان ،تحریک انصاف کیلئے اچھی ’’ ویک اپ کال ‘‘ ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ آج جمہوریت میں سیاسی اختلاف کے ذریعے حکومت پر دباؤ میں اضافے کا کریڈٹ ن لیگ کو جائے گا مریم نواز آج کی ونر ہیں! بلاول فضل الرحمن کی پنجاب میں نہ سنوائی تھی نہ آج ہے۔واضح رہے کہ سینئر اینکر پرسن کامران خان کے بارے میں یہ رائے دی جاتی ہے کہ وہ ہمیشہ پاکستان تحریک انصاف کے حق میں بات کرتے ہیں جبکہ وہ اس چیز کاکریڈٹ بھی لیتے ہیں ان کی حمایت ایک مکمل شفاف حکومت کیساتھ ہے ۔