کامونکی (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز کی گاڑی کے بونٹ پر لیگی کارکن نے صدقے کے 2 بکرے ذبح کر دیے۔ اس طرح مریم نواز کی گاڑی کا بونٹ خون و خون ہو گیا، ایک نجی ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق مریم نواز گوجرانوالہ میں پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ کے جلسے میں شرکت کیلئے اپنے گھر جاتی عمرہ سے دوپہر
کو نکلیں، جب ان کا قافلہ کامونکی پہنچا تو اس موقع پر مریم نواز کی گاڑی کے بونٹ پر کارکن نے صدقے کے بکرے ذبح کیے۔ لیگی نائب صدر مریم نواز نے کارکن کی جانب سے والہانہ محبت کے اظہار پر ٹوئٹ کرکے تعریف کی۔ راستے میں مریم نواز نے گاڑی میں ہی سینڈوچ بھی کھائے۔ اب ان کے قافلے کی رفتار تیز ہوگئی ہے اور جلد وہ جلسہ گاہ پہنچ جائیں گی۔