لاہور(این این آئی) مسلم لیگ (ن) کے قافلے میں جیب تراش گروہ بھی سر گرم رہا، کئی رہنماؤں اور کارکنوں کی جیبوں کا صفایا ہو گیا، ریلی کے شرکاء نے دو جیب تراشوں کو رنگے ہاتھوں پکڑ کر درگت بنانے کے بعد پولیس کے حوالے کر دیا۔ تفصیلات کے
مطابق مسلم لیگ(ن) کی ریلی میں شریک کئی رہنما اور کارکنان موبائل فون اور نقدی سے محروم ہو گئے۔ ریلی میں کارکنوں نے دو جیب تراشوں کو رنگے ہاتھوں پکڑ کر پہلے ان کی خوب درگت بنائی جس کے بعد انہیں پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔