بدھ‬‮ ، 23 اپریل‬‮ 2025 

کنٹینر لوگوں کو نہیں، گاڑیاں روکنے کیلئے لگائے، وفاقی وزیر داخلہ بریگیڈئر (ر) اعجاز شاہ کی انوکھی منطق

datetime 16  اکتوبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی) وفاقی وزیر داخلہ بریگیڈئیر(ر) اعجاز شاہ نے کہا ہے کہ جسے جلسے میں جانا ہوگا کنٹینر اسے نہیں روک سکیں گے، یہ صرف گاڑیاں روکنے کیلئے لگائے گئے۔میڈیا سے گفتگو میں اعجاز شاہ نے کہا کہ پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے جلسے میں کوئی پکڑ دھکڑ نہیں، جب بھی اپوزیشن کا جلسہ ہوتا ہے تو اس طرح کی باتیں کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ

جس نے جانا ہوگا تو کنٹینر اسے نہیں روک سکے گا، کنٹینر صرف گاڑیاں روکنے کیلئے لگائے گئے، لوگوں کو روکنے کیلئے نہیں۔ وفاقی وزیرداخلہ اعجاز احمد شاہ نے کہا ہے کہ جب بھی کو ئی اپوزیشن جلسہ کر تی ہے وہ یہی کہتی ہے کہ ہمارے کارکنو ں کو گرفتار کیا جا رہا ہے راستے بند کیے جا رہے ہیں یہ سب عوام کو بے وقوف بنانے کیلئے کیا جارہا ہے۔ اسلام آبا د میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کر تے ہوئے انہو ں نے کہا کہ اپو ز یشن کے گوجرانولہ جلسے میں حکومت نے اپو زیشن کے ایک آدمی کو گرفتار نہیں کیا اپوزیشن سب ڈرامے کر رہی ہے کہ ہمارے راستے کنٹینر لگا کر بند کیے جا رہے ہیں میڈیا سے سب عوام کو دکھا ئے کہ کہا ں راستے بند کیے گئے ہاں جلسے گاہ سے کچھ فاصلے پر کنٹینر لگائے گئے ہیں تاکہ ٹرانسپورٹ آگے نہ جا سکے باقی ہم نے ان کے آدمیو ں کو نہیں روکا وہ سب جا رہے ہیں۔ پارلیمنٹ کے سامنے لیڈی ہیلتھ ورکرز کے دھرنے پر بات کر تے ہو ئے ان کا کہنا تھا کہ آج سے 2سال پہلے 8لوگوں پر کیس ہوا انکو ائری ہو ئی انکوائری کے بعد ان کو معطل کیا گیا اور معطل کرنے کے بعد ان کو نوکری سے فارغ کر دیا گیا جس پر انہو ں نے اپیل کی وہ بھی ختم ہو گئی وہ کیس ابھی سروس ٹربیو نل میں چل رہا ہے یہ ورکر ز کہتی ہے کہ ان کو بحال کیا جا ئے ان کی بحالی تک ہم یہاں سے نہیں جا ئیں گئیں۔ وزیر داخلہ اعجاز شاہ نے گزشتہ روز سیکیو رٹی فورسز پر ہو نیوالے حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہو ئے کہا کہ یہ بہت بڑا حملہ ہے اللہ تعالیٰ شہدا کے درجات بلند اور ان کے لو احقین کو صبر و جمیل عطا فرمائے۔

موضوعات:



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…