جمعہ‬‮ ، 10 اپریل‬‮ 2026 

19 اداروں کی نجکاری ،  روز ویلیٹ  ہوٹل بھی شامل ،  فہرست سینیٹ میں پیش کردی گئی 

datetime 16  اکتوبر‬‮  2020 |

اسلام آباد (این این آئی) نجکاری کی فہرست میں شامل 19 اداروں کی فہرست سینیٹ میں پیش کردی گئی۔ جمعہ کو سینیٹ میں پیش کی گئی نجکاری فہرست میں نیو یارک میں پی آئی اے کی ملکیت ہوٹل روز ویلٹ بھی شامل ہے۔فہرست کے مطابق بلوکی پاورپلانٹ،

حویلی بہادرشاہ پلانٹ، ایس ایم ای بینک، فرسٹ ویمن بینک، سروسز انٹرنیشل ہوٹل، جناح کنونشن سینٹر اور ماڑی پیٹرولیم کو بھی نجکاری کی فہرست میں شامل کیا گیا اس کے علاوہ پاکستان اسٹیل ملز، پاکستان انجینئرنگ کمپنی، سندھ انجینئرنگ لمیٹڈ، ہاؤس بلڈنگ فنانس کارپوریشن، او جی ڈی سی ایل، پاکستان پیٹرولیم لمیٹڈ، گدو پاور پلانٹ، نندی پور پاور پلانٹ اور اسٹیٹ لائف انشورنس کارپوریشن کو بھی نجکاری کی فہرست میں رکھا گیا ہے۔سینیٹ میں نجکاری کی فہرست پیش کیے جانے پر اپوزیشن نے ایوان میں شیم شیم کے نعرے لگائے۔سینیٹر مشتاق نے کہا کہ حکومت کہتی تھی کہ روز ویلٹ ہوٹل نجکاری کی فہرست میں شامل نہیں، اب اس فہرست میں بتایا گیا ہے کہ روز ویلٹ ہوٹل کی نجکاری فہرست میں شامل ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)


ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…

ایران کے لیے واحد آپشن

بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…

ہیکل سلیمانی

اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…