بدھ‬‮ ، 23 اپریل‬‮ 2025 

حکومت کو جلسے کا خوف نہیں تو ایک ہفتے سے کرایے کے ترجمان واویلا کیوں کررہے ہیں‘عمران نیازی نے چوں چوں کا مربہ اکٹھاکرکے ملک تجربہ گاہ بنادیا ، مزید کس چیز کی  اجازت نہیں دیں گے ؟ ن لیگ کا بڑا اعلان

datetime 16  اکتوبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (این این آئی) مسلم لیگ(ن)پنجاب کی سیکرٹری اطلاعات عظمی بخاری نے جناح اسٹیڈیم کے اردگرد 31کنٹینرز لگا گئے ہیں،چوہان صاحب آپ لوگوں کے یہ ہتھکنڈے اب عوام کا راستہ نہیں روک سکتے۔  فیاض چوہان کے بیان پر ردعمل کااظہار کرتے ہوئے عظمی بخاری نے کہاکہ

عمران خان نے اپوزیشن کو دھرنے کیلئے کنٹینر اور بریانی دینے کا وعدہ کیا تھا،عمران خان نے ہمیں تو کنٹینر نہیں دیالیکن پورے پنجاب میں کنٹینرز لگاکر راستے بلاک کردیے ،ماڈل ٹان کو کنٹینرز لگاکر سیل کیاگیا ،اگر حکومت کو جلسے کا خوف نہیں ہے تو ایک ہفتے سے کرایے کے ترجمان واویلا کیوں کررہے ہیں۔ چوہان صاحب پی ڈی ایم کے جلسے پر اپوزیشن کی گیارہ جماعتوں کا ایک روپیہ بھی خرچ نہیں ہوا،تمام بینرز اور فلیکس پنجاب حکومت پہلے اتار چکی ہے،ہاں پنجاب حکومت کے کارکنوں کی پکڑ دھکڑ،کنٹینرز لانے اور سیکیورٹی پر 1ارب لازمی خرچ ہوئے ہیں۔انہوںنے کہاکہ عمران نیازی نے چوں چوں کا مربہ اکٹھاکرکے ملک تجربہ گاہ بنادیا ہے۔پاکستان کواب کھلنڈرے اور نالائق کھلاڑیوں کی مزید تجربہ گاہ نہیں بننے دیں گے۔پی ڈی ایم کاصرف ون پوائنٹ ایجنڈاہے ووٹ چور اور دھاندلی زدہ حکومت سے چھٹکارہ،مہنگائی اور بیروزگاری نے عوام کو سڑکوں پر آنے کیلئے مجبور کیا ہے۔پی ڈی ایم کا ذاتی کوئی ایجنڈا نہیں ہے ہم صرف پاکستان کیلئے باہر نکلیں ہیں۔پی ڈی ایم کی قیادت ہی اب چینی چوروں اور آٹا چوروں سے قوم کو نجات دلائے گی۔

موضوعات:



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…