لاہور(این این آئی) مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ جعلی حکومت کے خاتمے کی شروعات ہو چکی، سلیکٹڈ حکمرانوں کو گھر بھیج کر دم لیں گے۔پاکستان مسلم لیگ (ن) کی رہنما مریم نواز جاتی امرا سے گوجرانوالہ جلسے کے لئے روانہ ہوگئیں۔ مریم نواز نے روانگی سے قبل دعائے خیر بھی کی۔ مسلم لیگ (ن) کے رہنماں اور کارکنوں کی
بڑی تعداد موجود تھی۔مریم نواز نے سوشل میڈیا پر اپنے پیغام میں کہا کہ بزدل حکومت کو اگر یقین ہے کہ اپوزیشن جناح اسٹیڈیم کو نہیں بھر پائے گی تو پھر کنٹینر لگا کر راستے کیوں بلاک کر رکھے ہیں۔انہوںنے کہاکہ بزدلوتم کارکنوں کا راستہ تم نہیں روک سکتے، ان شا اللہ جتنی عوام اسٹیڈیم کے اندر ہو گی اس سے تین گنا زیادہ عوام اسٹیڈیم کے باہر موجود ہو گی۔