مرغیاں کرپٹ ہیں،انہوں نے جان بوجھ کر انڈے دینا بند کردیےہیں، کسی مرغی کو این ار او نہیں ملے گا، انڈے مہنگے ہونے پرسینئر رہنما کاسوشل میڈیاپردلچسپ تبصرہ

16  اکتوبر‬‮  2020

کراچی(این این آئی)حالیہ دنوں ملک بھر میں میں انڈے کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ ہوا ہے اور فی درجن انڈے 120 روپے سے بڑھ کر 190 روپے تک فروخت ہونے لگے ہیں۔گزشتہ روز کی مارکیٹ سروے کے مطابق اسلام آباد میں فی درجن انڈوں کی قیمت 125 روپے سے بڑھ کر

کی قیمت 190 روپے تک پہنچ گئی ہے۔ کراچی میں فی درجن انڈے 120 روپے سے بڑھ 170 روپے کے ہوگئے۔ لاہور میں اس وقت درجن انڈوں کی قیمت 161 روپے ہوگئی ہے۔پشاور میں فی درجن انڈوں کی قیمت 168 روپے اور دیسی مرغی کے انڈے 240 تک پہنچ گئے ہیں جبکہ ملتان میں فی درجن انڈوں کے نرخ 180 روپے تک پہنچ گئے۔انڈوں کی قیمت میں اضافے کے ساتھ جہاں ایک طرف عوام پریشانی میں مبتلا ہیں تو دوسری طرف مشکل وقت میں انٹرنیٹ صارفین کی حس مزاح بھی بھڑک اٹھی ہے۔ کئی دنوں سے سوشل میڈیا صارفین مختلف انداز میں مہنگائی پر تنقید کرتے نظر آرہے ہیں۔بلوچستان کے سابق وزیراعلی نواب اسلم خان رئیسانی برجستہ جملوں اور طنز و مزاح کے باعث ویسے ہی مقبول ہیں مگر سوشل میڈیا پر ان کے مزاح کو زیادہ پذیرائی ملتی ہے۔ انہوں نے انڈوں کی قیمت میں اضافے پر تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ انڈے اس لئے مہنگے ہوئے ہیں کیونکہ مرغیاں کرپٹ ہیں۔مگر ایک صارف نے یہاں بھی وزیراعظم کی دور اندیشی کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ عوام وزیراعظم کا مرغی والا منصوبہ اپناتے تو آج مہنگے انڈے نہ خریدنے پڑتے۔فیصل رانجھا نامی سوشل میڈیا صارف نے لکھا ہے کہ انڈوں کی قیمت میں اضافہ مرغیوں اور مافیا کے گٹھ جوڑ کا نتیجہ ہے۔نوید عارف بٹ نامی صارف نے تبصرہ کیا کہ مرغیاں کرپٹ ہیں۔ انہوں نے جان بوجھ کر انڈے دینا بند کردیا ہے جس کے نتیجے میں انڈے مہنگے ہوگئے ہیں۔عبدالوحید مراد نے انڈوں کی مہنگائی کو بھارت کی سازش قرار دیا ہے۔ثانیہ عباسی نامی سوشل میڈیا صارف نے لکھا کہ مہنگے انڈے دینے پر مرغیوں کے خلاف کریک ڈاون کرنے کے حکومتی فیصلے کو خوش امدید کہتے ہیں۔ کسی مرغی کو این ار او نہیں ملے گا۔

موضوعات:



کالم



میزبان اور مہمان


یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…