ہفتہ‬‮ ، 23 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

سال کے آخر تک کتنے افراد اپوزیشن کو چھوڑ جائیں گے؟ اپوزیشن ضرور جلسے کرے، پاک فوج کے خلاف بات کی تو زبان کھینچ لی جائے گی، شیخ رشید کا دعویٰ

datetime 15  اکتوبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بہاولپور (این این آئی)وفاقی وزیر ریلوے شیخ رسید نے ایک بار پھر دعویٰ کیا ہے کہ رواں سال کے اختتام تک مسلم لیگ (ن) میں سے (ش) نکل جائیگا اور 31 دسمبر سے قبل 8 سے 15 افراد اپوزیشن چھوڑ کر چلے جائیں گے، مولانا فضل الرحمن صاحب دسمبر دیکھ رہے ہیں میں مارچ میں عمران خان کو سینیٹ کے ٹکٹ تقسیم کرتے دیکھ رہا ہوں،ہم پانچ سال کیلئے پکے ہیں، آصف زرداری

کو معلوم ہے جیل کب جانا ہے اور ہسپتال کب جانا ہے ،انہوں نے کیسز میں ماسٹرز ڈگری کر رکھی ہے ،عمران خان کرپٹ حکمرانوں کے خلاف جہاد کر رہے ہیں، اپوزیشن ضرور جلسہ کرے ، پاک فوج کے خلاف بات کی تو زبان کھینچ لی جائیگی ۔ جمعرات کو میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ اپوزیشن کو جلسہ کرنے کی اجازت مل گئی ہے، کوئی کہہ رہا ہے ہم دسمبر میں اور کوئی جنوری میں جانے کا کہہ رہا ہے ان کو کہنا چاہوں گا کہ ہم پکے 5 سال کیلئے آئے ہیں۔انہوں نے اپوزیشن میں سے لوگوں کے نکلنے کا دعویٰ کرتے ہوئے کہا کہ رواں سال کے آخر تک جھاڑو پھر جائے گی، شاہد خاقان عباسی کے چہرے پر نور دیکھ رہا ہوں۔انہوںنے کہاکہ پہلے نواز شریف کہتے تھے کہ بے نظیر قومی سلامتی کیلئے خطرہ ہیں اور اب انہوں نے اتحاد کرلیا ہے یہ بھی اچھی بات ہے۔وفاقی وزیر نے کہاکہ دوسری جانب آصف زرداری کو معلوم ہے کہ جیل کب جانا ہے، ہسپتال کب جانا ہے اور گھر کب جانا ہے، انہوں نے ان کیسز کے بارے میں ماسٹرز کی ڈگری کر رکھی ہے۔انہوں نے کہا کہ عمران خان کو اقتدار چھوڑنا پڑ جائے تو بھی وہ انہیں نہیں چھوڑیگا اور جیلوں میں بھیج کر رہے گا عمران خان کرپٹ حکمرانوں کے خلاف جہاد کر رہے ہیں۔انہوں نے اپوزیشن جماعتوں کے جلسے پر کہا کہ جلسہ کریں مگر پاک فوج کے خلاف بات کی تو ان کی زبان کھینچ لی جائے گی انہوں نے کہاکہ اس ملک

کے خلاف بین الاقوامی سازش کی جارہی ہے، خود لندن میں بیٹھے ہیں اور عوام کو کہتے ہیں کہ سڑکوں پر نکلا جائے۔ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی کے بارے میں بات کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ مہنگائی کی اصل وجہ یہ ہے کہ انہوں نے اس ملک کو بری طرح لوٹا ہے، ہمارے پاس آخری سال ہے جس میں ہم نے مہنگائی کو کم کرنا ہے۔جمعیت علما اسلام (ف) کے سربراہ مولانا

فضل الرحمن کی جانب سے رواں سال کے آخر تک حکومت کے خاتمے کے دعوے پر انہوںنے کہاکہ مولانا فضل الرحمن صاحب دسمبر دیکھ رہے ہیں میں مارچ میں عمران خان کو سینیٹ کے ٹکٹ تقسیم کرتے دیکھ رہا ہوں۔پیپلز پارٹی کے کارکنوں کی گرفتاری کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ میں غریب اور چھوٹے ورکرز کی گرفتاری کے خلاف ہوں اور

مطالبہ کرتا ہوں کہ ان تمام ورکرز کو رہا کیا جائے۔ریلوے میں اضافی عملے کے حوالے سے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ ریلوے کا عملہ بہت زیادہ ہیں تاہم جب تک وزیر ہوں کسی کو نکالوں گا نہیں۔ان کا کہنا تھا کہ 7 ہزار 600 روپے ایئرلائنز اور 7 ہزار 500 ٹرین کا ٹکٹ ہے تاہم ہم خسارے کی وجہ سے ٹرینوں کاکرایہ کم نہیں کرسکتے۔

موضوعات:



کالم



ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں (حصہ دوم)


آب اب تیسری مثال بھی ملاحظہ کیجیے‘ چین نے 1980ء…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟

سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…