اتوار‬‮ ، 20 جولائی‬‮ 2025 

بھارت نے اپنے 4 جاسوسوں کی رہائی کیلئے پاکستان میں اہم قدم اٹھا لیا

datetime 15  اکتوبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(این این آئی)بھارتی ہائی کمیشن نے فوجی عدالت سے سزا پانے والے 4 مجرمان کی رہائی کے لیے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق بھارتی ہائی کمیشن نے فوجی عدالت سے سزا پانے والے اپنے

4 مجرمان کی رہائی کے لیے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی ہے، بھارتی ہائی کمیشن اور قیدیوں نے بیرسٹر ملک شاہ نواز نون کے ذریعے درخواست دائر کی جس میں استدعا کی گئی کہ بھارتی قیدی برچو، بنگ کمار، ستیش بھگ اور سونو سنگھ کو رہا کیا جائے۔درخواست میں مؤقف پیش کیا گیا کہ لاہور جیل میں قید 3 بھارتی مجرم اور کراچی جیل کے ایک مجرم کو پاکستان میں جاسوسی اور دہشت گرد کارروائیوں پر سزا ہوئی ، جیل میں موجود بھارتی قیدی اپنی سزا پوری کر چکے، قانونی طور پر ایسی کوئی وجہ نہیں کہ وہ جیل میں قید رہیں، سزا پوری کرنے کے بعد قیدیوں کو جیل میں رکھنا آئین پاکستان کے تحت دی جانے والے حقوق کی خلاف ورزی ہے، قیدیوں کو رہا کرکے واپس بھارت بھیجنے کی ہدایت کی جائے، اور قیدیوں کو ان کے ملک بھارت میں بھیجنے کے لئے انتظامات کرنے کا حکم دیا جائے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



نیند کا ثواب


’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…