ہفتہ‬‮ ، 30 مئی‬‮‬‮ 2026 

اگر عوام غلط لوگوں کو پارلیمنٹ میں لاتے ہیں تو عدالت مداخلت کیوں کرے، جسٹس اطہر من اللہ کے ریمارکس

datetime 15  اکتوبر‬‮  2020 |

اسلام آباد (این این آئی)چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ جسٹس اطہر من اللہ نے ایک کیس کی سماعت کے دوران ریمارکس دیے کہ اگرعوام غلط لوگوں کو منتخب کرکے پارلیمنٹ میں لاتے ہیں تو عدالت مداخلت کیوں کرے۔چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ جسٹس اطہر من اللہ کی سربراہی

میں سپریم کورٹ بارایسوسی ایشن کی ایگزیکٹو کمیٹی کی جانب سے نائب صدر کو عہدے سے ہٹانے کے خلاف کیس کی سماعت ہوئی۔دورانِ سماعت جسٹس اطہر من اللہ نے ریمارکس دیے کہ ایک شخص ذاتی حیثیت میں اٹھ کرپورے ملک کے وکلا کے منتخب نمائندوں پر عدم اعتماد کیسے کرسکتا ہے، پارلیمنٹ کے ممبران 22 کروڑ عوام کے منتخب کردہ نمائندے ہیں اور کل ایک بندہ اٹھ کر کیسے کہہ سکتا ہیکہ میں پارلیمنٹ کو نہیں مانتا۔چیف جسٹس نے کہا کہ عدالتوں کو تمام منتخب نمائندوں کو عزت دینا ہوگی اور پوری دنیا میں یہ ہورہا ہے، کیا عدالت سپریم کورٹ بارکی ایگزیکٹو کمیٹی کے تمام 22 منتخب نمائندوں پر عدم اعتماد کرے، ڈی سیٹ کیے گئے نائب صدر نے تو اپیل کی ہی نہیں بلکہ عدالت میں آگئے ہیں۔چیف جسٹس اطہر من اللہ نے اپنے ریمارکس میں کہا کہ اگرآپ یہ کہتے ہیں کہ ڈیڑھ لاکھ وکلا نے غلط لوگوں کو منتخب کیا تو ان کو کرنے دیں، اگرعوام غلط لوگوں کو منتخب کرکے پارلیمنٹ میں لاتے ہیں تو عدالت مداخلت کیوں کرے۔بعدازاں عدالت نے درخواست گزار کے وکیل سے مزید دلائل طلب کرتے ہوئے کی سماعت غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی کردی۔



کالم



اللہ سے خوش قسمتی مانگو


’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…