جمعرات‬‮ ، 27 فروری‬‮ 2025 

او جی ڈی سی ایل کے قافلے پر مسلح افراد کا دھاوا، 14سیکورٹی اہلکارجام شہادت نوش کر گئے

datetime 15  اکتوبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کوئٹہ(این این آئی) بلوچستان کے علاقے اورماڑہ میں او جی ڈی سی ایل کے قافلے پر مسلح افراد کے حملے میں 14سیکورٹی اہلکارشہید جبکہ 2افرادزخمی ہوگئے۔ سیکورٹی فورسز کے ذرائع کے مطابق کراچی سے اورماڑہ جانے والے او جی ڈی سی ایل کے قافلے پر مکران کوسٹل ہائی وے پربذی ٹاپ کے مقام پر گھات لگائے مسلح افراد نے اندھادھند فائرنگ اورراکٹوں سے حملہ کردیا جس

کے نتیجے میں قافلے کی سیکورٹی پر معموردو گاڑیاں حملے کی زد میں آنے کے نتیجے میں سیکورٹی فورسز کے 14اہلکار شہید جبکہ 2افراد زخمی ہوگئے اورسیکورٹی فورسز کی گاڑیاں جل کر خاکستر ہوگئیں۔ واقعہ کے بعد سیکورٹی فورسز نے نعشوں اورزخمیوں کو فوری طور پر ہسپتال پہنچادیا اور پورے علاقے کوگھیرے میں لیکر نامعلوم مسلح افراد کی تلاش کیلئے سرچ آپریشن شروع کردیا گیا ہے۔ دوسری جانب وفاقی وزیر اطلاعات سینیٹر شبلی فراز نے شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز اور مکران کوسٹل ہائی وے پر او جی ڈی سی ایل قافلے پر حملوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے شہدا کے درجات کی بلندی کی دعا کی ہے ۔اپنے ٹویٹ میں وزیر اطلاعات سینیٹر شبلی فراز نے کہا کہ شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز اور مکران کوسٹل ہائی وے پر او جی ڈی سی ایل قافلے پر حملوں کی شدید مذمت کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ملکی سلامتی اور دفاع وطن پر جاں نثار کرنے والے شہدا ہمارا فخر وغرور ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بچے کھچے دہشت گرد بھی اپنے انجام کو پہنچیں گے،اللہ تعالی شہدا کے درجات بلند فرمائے۔ بلوچستان کے علاقے اورماڑہ میں او جی ڈی سی ایل کے قافلے پر مسلح افراد کے حملے میں 14سیکورٹی اہلکارشہید جبکہ 2افرادزخمی ہوگئے۔   اورسیکورٹی فورسز کی گاڑیاں جل کر خاکستر ہو گئیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



نارمل ملک


حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…