اسلام آباد (این این آئی) ملک میں دوبارہ ڈیزل بحران سر اٹھانے لگا، اسلام آباد پالیسی انسٹیٹیوٹ رپورٹ جاری کر دی گئی۔ رپورٹ کے مطابق ایرانی ڈیزل کی اسمگلنگ کے باعث ملکی ریفائنریوں کے ڈیزل فروخت رک گئی، آئل مارکیٹنگ کمپنیوں نے ملکی ریفائنریوں سے ڈیزل کی خریداری روک دی ہے۔ رپورٹ کے مطابق وزارت پٹرولیم نے صورتحال کو کنٹرول کرنے کیلئے کوئی
اقدامات نہیں لیے، وزارت پٹرولیم کی نااہلی سے جون والی پٹرولیم مصنوعات کی قلت پیدا ہو سکتی ہے۔ میڈیانے رپورٹ کے حوالے سے بتایاکہ حکومت آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کو ریفائنریوں سے ڈیزل خریدنے کی ہدایت کرے، ریفائنریوں کی سٹوریج مکمل طور پر بھر چکی انکو اپنے آپریشنز بند کرنا پڑیں گے، ملک میں ڈیزل اور فرنس آئل کی سنگین صورتحال پیدا ہو سکتی ہے۔