لاہور(این این آئی) پنجاب کے قدرتی آ فات سے تحفظ کے قانون کے سیکشن تھری کے تحت سموگ کو آ فت قرار دے دیا گیا ۔ اس حوالے سے ریلیف کمشنر پنجاب کی جانب سے نوٹیفکیشن جاری کردیاگیا ۔ سموگ کو آ فت قرار دینے کا فیصلہ صوبائی کابینہ کے اجلاس میں لیا گیا ۔مستقبل میں سموگ پر کنٹرول کے حوالے سے تمام کاروائیاں پنجاب ڈیزاسٹر مینجمنٹ کے تحت عمل میں لائی جائیں گی۔
سموگ کے تدارک کے لیے پروونشل ڈیزاسٹرمینجمنٹ اتھارٹی نے ٹیکنیکل ورکنگ گروپ تشکیل دے دیا۔سموگ ورکنگ گروپ کے سربراہ ریلیف کمشنر پنجاب بابر حیات تارڑ ہیں ۔ ٹیکنیکل ٹیکینل سب ورکنگ گروپ کے سربراہ ڈائریکٹر جنرل پی ڈی ایم اے راجہ خرم شہزاد عمر نامزد،ٹیکنیکل ورکنگ گروپ میں ماحولیات، ضلعی انتظامیہ،ٹرانسپورٹ ،انڈسٹری ،ایگریکلچر اور متعلقہ محکموں کے فوکل پرسنز شامل ہونگے ۔پی ڈی ایم اے ہیڈکوارٹر میں سموگ مانیٹرنگ سیل کا قیام عمل لایا گیا۔فصلوں کو جلانے، فیکٹریاں،دھواں چھوڑنے والی فیکٹریوں کی مانیٹرنگ ہوگی ۔فیکٹری مالکان کو اینٹی سموگ پالیس پر عمل درآمد کا پابند بنایا جائے گا ۔گاڑیوں کے سڑکوں پر آنے پر پابندی ہوگی ۔پبلک ٹرانسپورٹ کو باقاعدہ مانیٹرکرکے دھواں کا سبب بننے والی پبلک ٹرانسپورٹ آپریشن کی اجازت نہیں ہوگی۔پی ڈی ایم اے کولاہور سمیت تمام اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز کو آن بورڈ رکھناہوگا۔