ہفتہ‬‮ ، 06 ستمبر‬‮ 2025 

سینکڑوں اساتذہ کے گھر بیٹھے تنخواہیں لینے  کا  انکشاف ، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر کو فوری کارروائی ا حکم

datetime 14  اکتوبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کوئٹہ(آن لائن) بلوچستان کے ضلع پشین میں سینکڑوں اساتذہ کے گھر بیٹھے تنخواہیں لینے کے انکشاف پر ڈپٹی کمشنر کا شدید اظہار برہمی ، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر کو فوری کارروائی ا حکم دے دیاواضح رہے کہ بلوچستان میں کافی عرصے سے اساتذہ کے ڈیوٹیوں سے مسلسل غیر حاضر رہنے اور گھر بیٹھے تنخواہیں لینے کی شکایات عام رہی ہیں ۔ غیر حاضر اساتذہ کے خلاف

تادیبی کارروئی اور دیگر اقدامات کی بدولت اب صورتحال بہتر ہونے لگی ہے تاہم حال ہی میں صوبائی دارالحکومت سے متصل ضلع پشین میں سینکڑوں اساتذہ کے گھر بیٹھے تنخواہیں لینے کے انکشاف نے تعلیمی شعبے میں اصلاحات کے عمل پر سوالات اٹھادیئے ہیں محکمہ تعلیم پشین آفس کے ذرائع کے مطابق کافی عرصے سے غیر حاضر اساتذہ کی شکایات محکمے کو موصول ہورہی تھیں جن میں اکثر خواتین اساتذہ شامل ہیں گزشتہ دنوں ڈپٹی کمشنر قائم لاشاری کی ہدایت پر محکمے نے چھان بین کی تو انکشاف ہوا کہ عوامی شکایات بجا ہیں اور سینکڑوں اساتذہ جن میں اکثریت خواتین کی ہے ایک دن کے لئے بھی سکول نہیں آتے مذکورہ ذرائع کے مطابق عرصہ دراز سے غیر حاضر اساتذہ بااثر گھرانوں سے تعلق رکھتی ہیں اور عرصہ دراز سے عوامی شکایات کے باوجود ان کے خلاف کوئی تادیبی کارروائی عمل میں نہیں آئی نہ ہی انہیں ڈیوٹی کا پابند بنایا گیا۔ مذکورہ ذرائع کے مطابق ابتدائی تفصیلات سامنے آنے پر ڈپٹی کمشنر نے ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی کے اجلاس میں شدید برہمی کا اظہار کیا اور متعلقہ حکام کو کو فہرستیں مرتب کرنے اور فوری کاروائی کی ہدایت کی ہے اب ڈی ای او آفس عملہ اس ضمن میں مزید اقدامات اٹھارہا ہے ابتدائی طور پر متعلقہ اداروں کے سربراہان کو تاکیدی اور تنبیہی نوٹسز کا اجراکیا جارہا ہے جس کے بعد مزید کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ پشین کے عوامی حلقوں اور شہریوں نے ڈپٹی کمشنراور ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر کے اقدامات کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ اس اقدام سے ضلع کی تعلیمی پسماندگی کے خاتمے اور تعلیمی اہداف کے حصول میں خاطر خواہ مدد اور معاونت ملے گی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



Inattentional Blindness


کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…