بدھ‬‮ ، 23 اپریل‬‮ 2025 

شریف فیملی کے نئے اثاثے دریافت ، ایک کمپنی میں سے25ارب کے انکشافات ، تفصیلات کتنے دنوں میں سامنے آئیں گے ، اعلان کر دیا گیا 

datetime 14  اکتوبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(این این آئی)مشیر برائے پارلیمانی امور بابر اعوان نے دعویٰ ہے کہ شریف فیملی کے نئے اثاثے دریافت ہوئے ہیں، ایک کمپنی میں سے25ارب کے انکشافات ہوئے ہیں اور ہفتے10دن میں تفصیلات سامنے آجائیں گی۔ایک انٹرویومیں بابراعوان نے کہا کہ ہم نے جب دھرنادیاتوحکومت نے

صوبوں میں لڑائی کی کوشش کی، پرویز خٹک، اسد قیصر کے قافلے پر حملے کیے گئے۔ انہوںنے کہاکہ نوازشریف واپس آرہے ہیں نہ ہی شہباز شریف جیل سے باہرآئیں گے۔بابر اعوان نے کہاکہ (ن )لیگ کاایک ایجنڈاہے کسی طرح مریم نوازکووالدکے پاس بھیجا جائے۔ انہوںنے کہاکہ  اپوزیشن کوجلسے سے نہیں روکا تاہم قانون نہیں توڑنے دیں گے، سوال ہی پیدانہیں ہوتاحکومت ایک جلسے سے جائیگی جس دن یہ چورواپس آنے کی کوشش کرینگے ایک نیاچیلنج پیدا ہو جائے گا۔مشیر پارلیمانی امور نے کہا کہ معلوم ہے یہ کن کے پاس جاتے ہیں اورکن سے ملاقاتیں کرتے ہیں لندن میں ملاقاتوں کی تفصیل حاصل کر لی ہے،فوٹیج ہمارے پاس ہے، نئے انکشافات سے متعلق مزیدنہ پوچھیں،2یا3دن میں پتہ چل جائے گا۔انہوںنے کہاکہ مولانافضل الرحمان کے لوگ آئیں گے اس کے علاوہ لوگ نہیں نکلیں گے یہ جتنے چاہئیں جلسے کرلیں اس سے نظام نہیں جائیگا۔ انہوںنے کہاکہ  پاکستان کا نظام اتنا کمزور نہیں کہ جلسوں سے چلا جائے۔ انہوںنے کہاکہ نوازشریف کہتاہے میرے بچے پاکستان نہیں جائیں گے لوگ نکلیں، نوازشریف خودپاکستان نہیں آئیں گے لوگوں کوکہتے ہیں باہرنکلیں کیوں؟ ۔ انہوںنے کہاکہ موجودہ حکومت اپنی مدت پوری کریگی۔

موضوعات:



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…