بدھ‬‮ ، 04 فروری‬‮ 2026 

رائیونڈ میں ہونے والے عالمی تبلیغی اجتماع کے شیڈول کے ساتھ ساتھ ایس او پیز بھی جاری

datetime 13  اکتوبر‬‮  2020 |

لاہور( آن لائن ) رائیونڈ میں ہونے والے عالمی تبلیغی اجتماع کا شیڈول اور کورونا وائرس کی وجہ سے ایس او پیز جاری کردیئے گئے ہیں جس کے تحت اس سال بیرون ملک سے آنیوالے مہمان اجتماع میں شریک نہیں ہوسکیں گے۔رائیونڈ میں عالمی تبلیغی اجتماع کا پہلامرحلہ 6 نومبرسے شروع ہوگا جو 8 نومبرتک جاری رہے گا۔ رائیونڈ اجتماع کی انتظامیہ کی طرف سے شرکا کے لئے  خصوصی

ہدایات جاری کی گئی ہیں۔ اجتماع میں کراچی 9600 ، پشاورسے 9600، لاہور،سوات، ملتان، ڈیرہ اسماعیل خان اور بلوچستان سے 6، 6 ہزار جب کہ فیصل آباد سے 4800 افراد شریک ہوں گے۔اجتماع میں آنے والے ہر فرد کے پاس قومی اصلی قومی شناختی کارڈ ہونا لازمی ہے جب کہ ماسک کے بغیر داخلے کی اجازت نہیں ہوگی، بیمار افراد بھی اجتماع میں شریک نہیں ہوسکیں گے۔ اس سال کسی بھی فرد کو انفرادی طورپراجتماع میں شرکت کی اجازت نہیں ہوگی تمام افراد ایک گروپ کی شکل میں آئیں گے۔ ہرگروپ کا ایک امیر ہوگا۔اجتماع گاہ کے اندر ضروریات زندگی کا اہتمام ہوگا، ایک بار اجتماع گاہ میں داخل ہونے کے بعد دعا سے پہلے باہر جانے کی اجازت نہیں ہوگی، اجتماع گاہ کے اندر سونے کی ترتیب بھی ماضی کی نسبت تبدیل کی گئی ہے، 2 بستروں کے درمیان ایک بستر کی جگہ خالی چھوڑی جائے گی، بیانات سننے کے دوران بھی شرکا اجتماع باہمی فاصلہ رکھیں گے۔اجتماع گاہ کے اندر کھانے پینے کے سامان کی چار بڑی کینٹین ہوں گی، شرکا یہاں سے سامان خرید کر واپس اپنی جگہ پر جاکر کھاسکیں گے۔ اس سال بیرون ممالک سے مہمان شریک ہوں گے اورنہ ہی پاکستان میں زیر تعلیم غیر ملکی طلبا اجتماع میں شرکت کرسکیں گے۔ جو افراد پارکنگ اور سیکیورٹی کے فرائض سرانجام دینے کے لئے اجتماع میں آئیں گے ان کا قیام مرکزی پنڈال سے باہر ہی ہوگا۔ اجتماع کے اختتام پرشرکا اپنی اپنی جماعت کے ساتھ باہر نکلیں گے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



محبت تا ابد


وہ بے چارہ 1627ء تک غیر معروف اور نامعلوم تھا‘…

اصفہان میں دو دن

کاشان سے اصفہان کے لیے دو راستے ہیں‘ پہلا راستہ…

کاشان میں ایک دن

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر واقع ہے‘…

قم میں آدھا دن

ہم تیسرے دن قم روانہ ہو گئے‘ قم تہران سے ڈیڑھ…

تہران میں کیا دیکھا (سوم)

مجھے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

تہران میں کیا دیکھا(دوم)

مجھے2024ء میں تہران میں امام خمینی کا گھر اور ایران…

تہران میں کیا دیکھا

ہمارا گروپ 25 دسمبر 2025ء کو تہران پہنچا‘ اسلام…

چھوٹی چھوٹی نیکیاں اور بڑے معجزے

اسلام آباد کا بائیس سالہ طالب علم طلحہ ظہور…

ونڈر بوائے

یہ بنیادی طور پر تین پاشائوں کی کہانی ہے‘ طلعت…

سہیل آفریدی کا آخری جلسہ

وہ جنرل کے سامنے بیٹھا‘ تھوڑی دیر دائیں بائیں…

ذورین نظامانی غلط نہیں کہہ رہا

والد صاحب نے مجھے پکڑ لیا‘ ان کے ہاتھ میں جوتا…