کراچی(این این آئی) پاکستان نے چینی کی قیمتوں میں آئے دن اضافے کو روکنے کیلئے ملک میں درآمد کی جا رہی3لاکھ ٹن چینی کی سپلائی پر17فیصد جنرل سیلز ٹیکس (جی ایس ٹی)کی چھوٹ دے دی، اس ضمن میں ایف بی آر نے ایس آر او جاری کر دیا،4اگست کو وفاقی کابینہ کے فیصلے کی روشنی میں ایف بی آر نے ٹریڈنگ کارپوریشن آف پاکستان کی جانب سے ملک میں درآمد
کی جا رہی3لاکھ ٹن چینی کی درآمد پر17فیصد جنرل سیلز ٹیکس کی چھوٹ دی تھی تاہم ملک کے اندر اس کی سپلائی پر17فیصد جنرل سیلز ٹیکس برقرار رکھا تھا ، اب جبکہ ملک کے اندر چینی کی فی کلو گرام قیمت 110روپے کو چھونے لگی ہے حکومت نے درآمد کی جا رہی3لاکھ ٹن چینی کی ملک کے اندر مختلف اداروں کوسپلائی پر بھی17فیصد جنرل سیلز ٹیکس کی چھوٹ دے دی۔