اسلام آباد (این این آئی) وفاقی حکومت نے اپوزیشن کو احتجاج کے لیے کنٹینر فراہم کرنے کی مشروط پیشکش کردی ۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اطلاعات شبلی فراز نے کہاکہ اپوزیشن کے احتجاج کو روکنے کا فیصلہ نہیں کیا ۔ وزیراطلاعات شبلی فراز نے کہاکہ اگر فیصلہ کرتے کہ اپوزیشن
کو جلسے نہیں کرنے دیں گے تو تب باضابطہ بیان جاری ہوتا ۔ شبلی فراز نے کہاکہ اپوزیشن کو احتجاج کے لیے کنٹینر بھی دے دیں گے،کنٹینر ملنے کی صورت میں اپوزیشن کو چار سو دن کھڑے رہنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ آنے والے دنوں میں کابینہ میں ردوبدل سے آگاہ نہیں ۔