جمعہ‬‮ ، 13 دسمبر‬‮ 2024 

شیخ رشید کی آٹا مہنگا ہونے کی پیش گوئی ،وزیراعظم نے وزیر ریلوے کی کارکردگی سے متعلق کیا کہا ؟ جانئے

datetime 13  اکتوبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد ( آن لائن) وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ اجلاس ہوا جس میں ملکی معاشی اور سیاسی صورتحال کا جائزہ لیا گیا، کابینہ نے 12 نکاتی ایجنڈا پر غور کیا اور تعدد نکات کی منظوری دی گئی ۔ وزیر اعظم کی جانب سے وفاقی وزیر شیخ رشید کا ذکر کیاگیا اور کہا کہ شیخ رشید کی کارکردگی سب سے اچھی ہے ۔ اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے پیش گوئی کی

کہ نومبر دسمبر میں آٹا مزید مہنگا ہوسکتا ہے ۔ انہوں نے رائے دی کہ ادویات مہنگی ہونے کی وجہ سے لوگوں کی باتیں سننا پڑتی ہیں۔ شیخ رشید نے کابینہ اجلاس میں سوال اٹھایا کہ بتایا جائے ادیات کیوں مہنگی ہوئی ہیں ۔ وزیر اعظم معاون خصوصی صحت نے وزراء کو ادویات پر بریفنگ دی۔ ذرائع کے مطابق کابینہ اجلاس میں وزراء کی نوک جھونک کی روایت برقرار رہی ۔ وفاقی وزیر فیصل واوڈا کی جانب سے وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز پر پہلے تنقید اور پھر مشورہ بھی دیدیا ۔ فیصل واوڈا کا کہناتھاکہ وزیر اطلاعات میڈیا کی مضبوط ٹیم بنائیں۔ وفاقی وزیر مراد سعید نے معاون خصوصی ندیم بابر اور وفاقی وزیر توانائی عمر ایوب پر کھل کر تنقید کی اور کہا کہ بجلی اور گیس کی قیمتوں میں اضافہ کے ذمہ دار آپ لوگ ہیں۔مراد سعید کا کہناتھاکہ یہاں فیصلے کچھ ہوتے ہیں اور بجلی گیس میں ریلیف نہیں ملتا ۔ذرائع کا مزید کہناہے کہ وزیراعظم نے سربراہان مملکت کے اخراجات کے تعین کیلئے بل لانے کی ہدایت کر دی ہے ۔ وزیر اعظم نے ہدایت کی کہ قانون سازی کے ذریعے صدر اور وزیراعظم کے اخراجات متعین کئے جائیں۔وزیراعظم نے قانون سازی کیلئے مشیر پارلیمانی امور بابر اعوان کو ذمہ داری دے دی۔ وزیراعظم کا کہناتھاکہ صدر اور وزیر اعظم کے اخراجات واجبی سے ہونے چاہئیے۔ کابینہ کو بتایا کہ سابق سربراہان میں سے ایک نے صرف گھر کی چار دیواری پر 80 کروڑ لگایا۔

وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ قوم کی آمدن کو مد نظر سربراہان کے اخراجات کا تعین ہونا چاہئیے۔برطانیہ کا شہزادہ جو اخراجات براداشت نہیں کر سکتا وہ غریب عوام پر مسلط کرنا ظلم ہے۔بابر اعوان اور شفقت محمود سابق وزراء اور صدور کی مراعات دیکھنے کی بھی ہدایت کی گئی ۔سابق سربراہان کے اخراجات کی مد میں قومی خزانے سے کتنے پیسے خرچ ہوئے, تفصیلات طلب کرلی گئیں۔ ذرائع کے

مطابق کابینہ اجلاس میں ایم کیو ایم کا نیا مطالبہ سامنے آیا ۔ایم کیو ایم نے ٹاپ لیڈرشپ پر غداری کے مقدمات کا معاملہ وزیراعظم کے سامنے پیش کردیا۔ امین الحق کا کہناتھاکہ ایم کیو ایم پاکستان کی اعلیٰ قیادت پر تقریر کے دوران تالی بجانے پر غداری کے مقدمات درج ہوئے،مسلم لیگ ن تو حریف جماعت ہے ان پر ابھی غداری کے مقدمات درج نہیں ہوئے۔ایم کیو ایم حکومت کی حلیف جماعت ہے

پھر بھی ہماری قیادت پر غداری کے مقدمات درج ہوئے، امین الحق کا کہناتھاک ایم کیو ایم پاکستان کی قیادت پر 2015 میں 28 غداری کے مقدمات درج ہوئے۔ہمارے مقدمات میں جان نہیں تالی مارنا کونسی بغاوت ہے۔ایم کیو ایم پاکستان کی اعلیٰ قیادت پر غداری کے مقدمات واپس کیے جائیں۔ امین الحق نے کہا کنور نوید اور عامر خان کے اوپر غداری کے مقدمات 2015 میں درج ہوئے ۔وسیم اختر اور میرے اوپر بھی غداری کے مقدمات درج ہوئے۔ اجلاس میں وزیراعظم نے ایم کیو ایم پاکستان کی قیادت پر مقدمات کا نوٹس لیتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ کو معاملہ حل کرنے کی ہدایت دے دی۔

موضوعات:



کالم



ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں


شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں (حصہ دوم)

آب اب تیسری مثال بھی ملاحظہ کیجیے‘ چین نے 1980ء…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟

سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…