بدھ‬‮ ، 09 جولائی‬‮ 2025 

نواز شریف کی 2 بڑی چوریوں کا بھانڈا کتنے دن میں پھوٹنے والا ہے؟ سابق وزیراعظم نے کتنے ارب کی واردات کی؟ تہلکہ خیز انکشاف

datetime 13  اکتوبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (آن لائن) وزیراعظم کے مشیر برائے پارلیمانی امور و ماہر قانون ڈاکٹر بابراعوان نے دعوٰی کیا ہے کہ نواز شریف کی حوالگی کیلئے پاکستان اور برطانیہ میں متعلقہ حکام سے رابطے میں ہیں نواز شریف کی حوالگی کیلئے 3مراحل میں

کام ہور ہا ہے۔ 8سے 10روز میں دوبڑی چوریوں کا بھانڈا پھوٹنے والا ہے جن میں ایک چوری 25ارب روپے کی ہے اتنی بڑی واردات کی گئی ہے کہ قوم حیران ہو جائے گی۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہو ئے وزیر اعظم کے مشیر برائے پارلیمانی امور نے کہا کہ نواز شریف کی وطن واپسی کیلئے پاکستان اور برطانیہ میں متعلقہ حکام رابطے میں ہیں اور اس حوالے سے3مراحل پر کام ہو رہا ہے اور حکومتی اقدامات میں تیزی آئی ہے ، وفاقی حکومت کی جا نب سے نواز شریف کی باضابطہ حوالگی کی درخواست کی گئی ہے متعلقہ حکام سے رابطے جلد منظر عام پر آجائیں گے۔ مشیر برائے پارلیمانی امور نے یہ انکشاف کیا کہ 8سے 10روز میں دو بڑی چوریوں کا بھانڈا پھوٹنے والا ہے اور جن میں سے ایک چوری تقریباٰ 25ارب روپے کی ہے قوم حیران ہو گی کہ کتنی بڑی واردات ڈالی گئی ہے ۔کہ سب چو ر اکھٹے ہو کر یہ شور مچا رہے ہیں کے ہمیں ٹرپل این آر او پلس دیا جائے لیکن ان کی یہ خام خیالی ہے عمران خان کبھی بھی ان کو این آر او نہیں دیگا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ساڑھے چار سیکنڈ


نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…