بدھ‬‮ ، 02 ستمبر‬‮ 2026 

وسیم اکرم کی ویڈیو نے کام کردکھایا سندھ حکومت کا سوئنگ کے سلطان کو بڑا سرپرائز

datetime 13  اکتوبر‬‮  2020 |

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان، سوئنگ کے سلطان وسیم اکرم کی جانب سے کراچی کے سی ویو کی صاف ستھرائی پر اطمینان کا اظہار کیا گیا ہے ۔وسیم اکرم نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ گزشتہ ہفتے سی ویو پر گندگی کی طرف توجہ دلائی تھی،

توجہ دلائے جانے کے بعد انتظامیہ حرکت میں آئی۔وسیم اکرم کی جانب سے گزشتہ ہفتے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپلوڈ کی گئی ویڈیو سے متعلق کہنا تھا کہ سوشل میڈیا کے ذریعے ہماری ویڈیو کو سب نے شیئرکیا تھا، ویڈیو کے بعد سی ویو پر عملے نے کام شروع کیا تھا۔وسیم اکرم نے کہا کہ اب شہر قائد کراچی کے سی ویو کی حالت سب کے سامنے ہے۔واضح رہے کہ وسیم اکرم گزشتہ ہفتے کراچی سی ویو پر گندگی کے ڈھیر دیکھ کر مایوس ہوگئے تھے۔اْن کی جانب سے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو پیغام جاری کیا گیا تھا جس میں وسیم اکرم کا کہنا تھا کہ سوچا تھا ہفتے کے پہلے روز ساحلِ سمندر پر مزہ آئے گا تاہم شنیرا اکرم کو سی ویو لا کر بہت بڑی غلطی کرلی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)


میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(گیارہواں حصہ)

ہم ڈاک خانے والی گلی میں رہتے تھے‘ گلی کے شروع…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)

ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(نواں حصہ)

مجھے مدت بعد پتا چلا میری عمر کے لوگوں کی کام…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آٹھواں حصہ)

ہم کھاریاں سے لالہ موسیٰ شفٹ ہو گئے‘ ہماری گلی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(ساتواں حصہ)

جنگ کے زمانے میں رات کے وقت بلیک آئوٹ ہو جاتا…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)

1971ء کے آخر میں پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہو…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)

ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)

میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…