ہفتہ‬‮ ، 01 اگست‬‮ 2026 

آنیوالے دنوں میں موسم کیسا رہے گا؟ محکمہ موسمیات کے ہوشربا انکشافات ماہرین صحت نے بھی خطرے کی گھنٹی بجادی

datetime 13  اکتوبر‬‮  2020 |

میانوالی(این این آئی)فضائی آلودگی میں شدت آجانے کی بدولت فضاء میں”ہوا” کا دبائو شدت اختیار کر جانے کی بدولت دوران ماہ بارشوں کا کوئی امکان نہیں ہے ،محکمہ موسمیات کی ایک تازہ ترین رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ بارش کے نہ ہونے کیوجہ سے موسم تبدیل نہیں ہو رہاجس کیوجہ سے گرمی کی شدت برقرار ہے جو دوران ماہ جاری رہ سکتی ہے ،

بارش نہ ہونے کے باعث فصلات پر بھی برے اثرات مرتب ہو سکتے ہیں ،رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ رواں ماہ کے دوران دن گرم اور خشک رہیں گے اور رات کے وقت بھی گرمی میں اضافہ ہونے کا امکان ہے تاہم نومبر کے پہلے یا دوسرے ہفتے میں فضائی آلودگی میں کمی واقع ہوگی جس کی وجہ سے فضا میں” ہوا” کا دبائو کم ہونا شروع ہو جائے گا جس کے نتیجے میں معمول سے ذیادہ بارشیں ہو سکتی ہیں اور موسم سرما کا دورانیہ ذیادہ ہونے کا امکان ہے ،عالمی سطح پر موسمیاتی تبدیلیوں کے باعث آئندہ برسوں میں موسم گرما کے دورانیے میں اضافہ جبکہ موسم سرما کے دورانیے میں کمی واقع ہو سکتی ہے ،ماہرین صحت کے مطابق موسمیاتی تبدیلیوں کیوجہ سے وبائی امراض میں اضافہ ہو سکتا ہے وبائی امراض سے بچائو کے لیے عوام کو حفاظتی اور احتیاطی تدابیر اختیار کرنا ہونگی، وبائی امراض میں ٹائیفائیڈ ، ملیریا،نزلہ زکام، کھانسی وغیرہ شامل ہیں خاص طور پر دمہ میں مبتلا مریض ذیادہ متاثر ہونگے کیونکہ امسال موسم سرما کی شدت میں ذیادہ  اضافہ ہو سکتا ہے اور دھند ذیادہ پڑ سکتی ہے  جو سردی کی لہر میں شدت کا اضافہ بن سکتی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



Foot In The Door


خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…