بدھ‬‮ ، 23 اپریل‬‮ 2025 

نواز شریف مفرور ، پیشی کا آخری موقع سابق وزیر اعظم کی طلبی کا اشتہار سیاہ سیاہی کیساتھ اخبار کے بیک پیج پر کتنے حصے پر چھاپہ جائے؟ اسلام آباد ہائیکورٹ نے احکامات جاری کر دئیے‎

datetime 13  اکتوبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک/ این این آئی ) اسلام آباد ہائیکورٹ نے سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کی طلبی کا اشتہار جاری کر دیا ہے۔ نواز شریف کا اشتہار لاہور اور لندن کے ایڈیشنز میں شائع کیا جائے گا۔نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ کی جانب سے 19 اکتوبر کے اخبارات میں نواز شریف کی طلبہ کا اشتہار شائع کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ

اسے سیاہ سیاہی سے بیک پیج کے ایک چوتھائی حصے پر چھاپہ جائے۔اسلام آباد ہائیکورٹ کی جانب سے جاری اشتہار کے متن میں کہا گیا ہے کہ نواز شریف اسلام آباد ہائیکورٹ سے مفرور ہیں، ان کو بذریعہ اشتہار پیشی کا آخری موقع دیا جاتا ہے۔دوسری جانب احتساب عدالت نے توشہ خانہ ریفرنس سابق وزیراعظم نوازشریف کے اثاثوں کی ضبطگی پر29 اکتوبرتک عملدرآمد مکمل کا حکم دے دیا۔اسلام آباد کی احتساب عدالت میں توشہ خانہ ریفرنس کی سماعت کے دور ان سابق وزیراعظم نوازشریف کے اثاثوں کی ضبطگی کے معاملے پرنوازشریف کی جائیداد، کمپنیوں میں شیئرزضبطگی اوربینک اکائونٹس منجمد کرنے سے متعلق رپورٹ عدالت میں پیش کی گئی۔سماعت کے دوران تفتیشی افسرنے کہا کہ نوازشریف کی جائیداد اوراثاثوں کی ضبطگی پرعملدرآمد جاری ہے۔ جس پراحتساب عدالت نے نوازشریف کے اثاثوں کی ضبطگی پر29 اکتوبرتک عملدرآمد کا حکم دے دیا۔واضح رہے کہ توشہ خانہ ریفرنس میں عدالت نے اشتہاری ملزم نوازشریف کے ظاہرشدہ اثاثے ضبط کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔یاد رہے کہ نیب کے دائر کردہ ریفرنس کے مطابق سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی پر پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری اور مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف پر غیر قانونی طور پر گاڑیاں الاٹ کرنے کا الزام ہے۔ آصف زرداری اور نواز شریف نے کاروں کی صرف 15 فیصد قیمت ادا کر کے توشہ خانہ سے گاڑیاں حاصل کیں۔ ریفرنس میں سابق وزیراعظم نواز شریف کو اشتہاری قرار دیا گیا ہے جب کہ سابق صدر آصف علی زرداری اور سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی پر فرد جرم عائد ہوچکی ہے۔‎

موضوعات:



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…