بدھ‬‮ ، 08 اکتوبر‬‮ 2025 

جلسوں ،جلوسوں سے حکومت کو خطرہ ہے یا نہیں ،اگر گوجرانوالہ کا جلسہ بڑا ہوا تو کیا ہو سکتا ہے ؟ حیرت انگیز پیش گوئی کر دی گئی

datetime 13  اکتوبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )سینئر کالم نگار سہیل وڑائچ اپنے کالم میں لکھتے ہیں کہ ۔۔۔۔کہا جا رہا ہے کہ لاہور اور گوجرانوالہ میں بعض افسروں کی تعیناتی ہی اِس لیے کی گئی کہ وہ جلسے جلوسوں کو موثر انداز میں روک سکیں یا کم از کم محدود کر سکیں، دوسری طرف ن لیگ کے لیے

گوجرانوالہ کا جلسہ ایک ٹیسٹ کیس ہے، اُن کے گڑھ میں جلسہ اگر کمزور ہوا تو اپوزیشن کے سارے احتجاجی پروگرام پر اِس کا منفی اثر پڑے گا اور اگر جلسہ کامیاب ہوا تو ظاہر ہے اِس کا سیاسی پیغام اپوزیشن کے حق میں جائے گا۔حکومت کے حلقے اپنی تشویش کو جتنا بھی خفیہ رکھیں، احتجاجی تحریک اُن کے اعصاب پر اثر انداز تو ہو رہی ہے، جلسوں اور جلوسوں سے حکومت گرنے کا تو کوئی امکان نہیں لیکن بڑا جلسہ ہو جائے تو حکومت ہل جاتی ہے، عوامی موڈ ظاہر ہو جاتا ہے، اپوزیشن کا حوصلہ بڑھ جاتا ہے، گلی محلے کے بحث مباحثے میں جان پڑ جاتی ہے اور یوں مردہ سیاست زندہ ہونے لگتی ہے۔اپوزیشن کی کوشش یہی ہوگی کہ وہ اکتوبر، نومبر اور دسمبر میں سیاسی ماحول کو گرما دے۔ حکومت کو اپوزیشن کا علاج سیاست سے کرنا چاہیے۔ عمران خان پارٹی کنونشن کر سکتے ہیں، کہیں کا دورہ کرکے جوابی حملہ کر سکتے ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سعودی پاکستان معاہدہ


اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…