لاہور (آن لائن)محکمہ سکولز ایجوکیشن پنجاب نے لاہور سمیت صوبے بھر کے سرکاری سکولوں میں کنٹریکٹ پر پی ٹی سی اساتذہ کو بھرتی کرنے کی منظوری دے دی ہے۔ بتایا گیا ہے کہ پی ٹی سی اساتذہ کو سرکاری سکولوں میں شام کی شفٹ کے لئے دو ماہ کے کنٹریکٹ پر بھرتی کیا جائے گا۔ جن کی کارکردگی کا جائزہ لینے کے بعد ان کے کنٹریکٹ میں توسیع کی جائے
گی۔ بھرتی ہونے والے پی ٹی سی اساتذہ کو تنخواہیں سکولوں کے سربراہان نان سیلری بجٹ کی مد سے ادا کریں گے۔ جبکہ ان اساتذہ کی بھرتی کے لئے تعلیمی اہلیت ایف ایس سی اور بی ایس سی رکھی گئی ہے۔ جن کے بارے میں محکمہ سکول ایجوکیشن کا خیال ہے کہ مذکورہ تعلیمی قابلیت کے اہل اساتذہ چھوٹی کلاسوں میں تمام مضامین کو پڑھانے کے اہل ہوسکتے ہیں۔