جمعرات‬‮ ، 27 فروری‬‮ 2025 

پاکستان کو اس وقت ایک کباڑیہ کی دکان سمجھ لیا گیا ہے،ملک کے قیمتی اثاثوں کو تباہ کیا جارہا ہے،وزیراعظم عمران خان کو خبردار کر دیا گیا

datetime 12  اکتوبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد ( آن لائن)پیپلز پارٹی کی سینئر رہنما نفیسہ شاہ نے کہا ہے کہ پاکستان کو اس وقت ایک کباڑیہ کی دکان سمجھ لیا گیا ہے،ملک کے قیمتی اثاثوں کو بھی تباہ کیا جارہا ہے،روز ویلیٹ کو بھی بندکرکے اس پر لوٹ سیل لگادی گئی،پی ڈی ایم کے دونوں جلسے بھرپور ہونگے ،وزیراعظم عمران خان ابھی سے خوفزدہ ہوچکے ہیں ،عمران خان کو خبردار کرتے ہیں کہ 11 جماعتی اجتماع

کو آپ نہیں روک سکیں گے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیر کو یہاں پریس کانفرنس سے خطاب میں کیا۔نفیسہ شاہ نے کہا کہ اس ملک میں ایک سقوط ڈھاکہ ہوا، پی ڈی ایم سمجھتی ہے کہ آپ نے اب سقوط کشمیر کردیا ہے ،اس ملک میں سقوط پی آئی اے، سقوط سٹیل ملز، سقوط فنانس بلڈنگ سمیت کئی اور ہوچکے ہیں ،بجٹ سیشن میں جس کی اپنی ڈگری مشکوک ہیں اس وزیر نے 260 سے 262 پائلٹس کی ڈگریاں مشکوک کرنے کا اعلان کیا ،اس جھوٹ کی بنیاد پر پی آئی اے کو نقصان پہنچایا گیا، وزیر ہوا بازی کو استعفیٰ دینا ہوگا ،قومی ادارے کو نقصان پہنچانا کسی غداری سے کم نہیں ہے ،موجودہ حکومت کے رونگ نمبرز، اے ٹی ایم نے مختلف اور طرح طرح کی آئر متعارف کراکے کس کو فائدہ پہنچایا گیا ؟ روز ویلیٹ کو بھی بند کیا گیا، اس پر لوٹ سیل لگادی گئی، کیا انیل مسرت اس ہوٹل کو خریدنے جارہا ہے، یہ بتانا ہوگا ،روز ویلٹ کسی خسارے میں نہیں ہے، وہ کبھی نقصان میں نہیں رہا ،کیا چارٹر بارے پیپرا رولز کو فالو کیا گیا، یہ سب سے بڑا سکینڈل ہے، بی آر ٹی بھی سٹے آرڈر پہ چل رہا ہے۔بعدا زاں اپنے ایک اور بیان میں مولانا ڈاکٹر عادل پر قاتلانہ حملے اورچار سدہ میں ایک بچی کے ساتھ ہونے والی زیادتی کی بھی مذمت کی ہے ،نفیسہ شاہ نے کہا کہ آصف علی زرداری کو طبیعت ناسازی کے باعث ایک نجی اسپتال میں داخل ہیں ،ان کے ٹیسٹ کچھ بہتر آئے ہیں، اس بیماری کے باوجود وہ کسی

ملک میں گئے نہ ہی پیشیوں سے غیر حاضری کی ،ملک کے وزیراعظم اس وقت رونگ نمبر، ان کی کابینہ دو نمبر اور شیخ رشید اس کابینہ کے آئٹم نمبر بن چکے ہیں ،وزیراعظم ایک وزیراعظم اب نہیں بلکہ وہ ڈان بن گئے ہیں اور وہ ٹائیگر فورس کے ڈان بن گئے ہیں ،مجسٹریٹ کے کام ٹائیگر فورس کے حوالے کردیا گیا، اس کا نوٹس

سپریم کورٹ کو لینا چاہیئے ،اس فورس کی کوئی قانونی حیثیت نہیں ہے وہ سبزی فروشوں اور غریب دکانداروں کو تنگ کرینگے ،فی الفور اس ٹائیگر فورس کو ختم کیا جائے اور 70 کی دہائی کی قومی رضاکارانہ موومنٹ کو بحال کیا جائے ،اے سی اور ڈی سی آج ٹائیگر فورس کی تعریفیں کررہا ہے جو کہ غیر قانونی اورباعث شرم ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



نارمل ملک


حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…