بدھ‬‮ ، 13 اگست‬‮ 2025 

ہیومن رائٹس کمیشن نے گوجرانوالہ جلسے کی مانیٹرنگ کا اعلان کر دیا

datetime 12  اکتوبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (این این آئی)ہیومن رائٹس کمیشن آف پاکستان (ایچ آر سی پی) نے 16 اکتوبر کوگوجرانوالا میں پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے جلسے و ریلی کی مانیٹرنگ کرنے کا اعلان کیا ہے۔لاہور سے جاری اعلامیے میں ایچ آر

سی پی نے کہا کہ 16اکتوبر کے جلسے کی مانیٹرنگ کامقصد اس امر کو یقینی بنانا ہے کہ ریاست تمام شہریوں کے پْر امن اجتماع کی آزادی کے حق کا احترام اور تحفظ کرے۔ایچ آر سی پی کے مطابق یہ بھی ضروری ہے کہ ملک کے ہر حصے میں شہری اجتماعی طورپر اپنی سیاسی آراء کااظہارکرسکیں، امید ہے کہ ریلی کے منتظمین ،شرکاء اور کوریج کرنے والے میڈیا پر جابرانہ پابندیاں نہیں لگائی جائیں گی۔ہیومن رائٹس کمیشن آف پاکستان کے مطابق حکومت کو پْرامن اجتماع کی آزادی کے تحفظ کا عملی مظاہرہ کرناہوگا، اس کا حق دستورِ پاکستان کے آرٹیکل 16 اور شہری و سیاسی حقوق کے عالمی میثاق جس کا پاکستان فریق ہے، کے آرٹیکل 21 میں دی گئی ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بابا جی سرکار کا بیٹا


حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…