لاہور(این این آئی) مسلم لیگ (ن) پنجاب کی سیکرٹری اطلاعات عظمی بخاری نے کہا ہے کہ چوہان صاحب کو نہ پگ کی لاج اور نہ سفید پوشی کی،چوہان صاحب آپ لوگ صرف جوتے پالش کرنے میں مصروف ہیں،پگ کی لاج صرف اس کو
ہوتی ہے جو پگ کی عزت اور وقار کو سمجھتا ہے،ایک عزت دار شخص کیلئے اس کی پگ ہی اس کا سب کچھ ہوتی ہے،آپ جیسوں کیلئے نہ پگ کی اہمیت ہوتی نہ خاندان کی عزت کی۔ اپنے بیان میں عظمی بخاری نے کہاکہ ضمیر فروش اور پیسے کی چمک پر اپنا ایمان فروخت کرنے والے کبھی عوام کا سامنا کرنے کی جرات نہیں کرسکتے،اسی لیے آپ لوگ اب عوام میں نہیں نکل سکتے،کیا چور ڈاکوں کے نعروں کے ساتھ عام آدمی کو آٹا مل سکتا ہے؟مہنگائی ختم ہو سکتی ہے؟؟کیا ہمیں گالیاں دینے سے عوام کو 70روپے کلو چینی مل سکتی ہے؟،مہنگائی میں اضافے کے ذمہ داروں کو جواب دینا ہوگا۔ انہوں نے کہاکہ اب مہنگائی کنٹرول کرنے کا کام بھی ٹائیگر فورس نے کرنا ہے لہذا حکومتی وزرا اور مشیر گھروں کو جائیں۔ حکومتی وزیر اور مشیر اب مفت میں تنخواہیں لینا بند کردیں۔