ہفتہ‬‮ ، 30 مئی‬‮‬‮ 2026 

وزیر اعظم نے پورا ہسپتال معروف ٹک ٹاکر کے والدکے حوالے کردیا اس نے ہسپتال کی وہ حالت کی کے اچانک واپس کیوں لینا پڑا

datetime 12  اکتوبر‬‮  2020 |

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )سینئر تجزیہ کار ارشاد بھٹی نے نجی ٹی وی پروگرام میں حیران کن دعویٰ کیا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے ایک ہسپتال معروف ٹک ٹاکر کے والد کے حوالے کیا ۔ تفصیلات کے مطابق معروف صحافی نے پاکستان میں ٹک ٹاک کی پابندی کے حوالے دعویٰ کیا ہے کہ

معروف ٹک ٹاکر جو کہ وزیراعظم کےڈیجیٹل میڈیا کے لیے کام کر رہے ہیں۔عمران خان نے اس کیلئے یہ کام کیا کہ پورا ہسپتال اس کے والد کے حوالے کر دیا ۔ جس کے بعد معروف ٹک ٹاکر کے والد نے ہستپال کی وہ حالت کی کہ وزیراعظم کو مجبوراً ہستپال واپس لینا پڑا ۔ پاکستان میں ٹک ٹاک کی پابندی سے متعلق ان کا کہنا تھا کہ امریکا اور بھارت میں ٹک ٹاک کی بندش ایک الگ معاملہ ہے ، لیکن ہمارے ہاں جس چیز کو پسند نہیں کیا جاتا اس بند کر دیا جاتا ہے ۔ دوسری جانب لاہورہائی کورٹ میں پراکسی اور وی پی این کے ذریعے ٹک ٹاک کے استعمال کے خلاف درخواست دائر کردی گئی ۔لاہور ہائیکورٹ میں ندیم سرور ایڈووکیٹ کی جانب سے دائر درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ پی ٹی اے نے قانونی ضابطے پورے کرتے ہوئے ٹک ٹاک کی بندش کا حکم دیا، بہت سے صارفین وی پی این پراکسی کے ذریعے ٹک ٹاک استعمال کر رہے ہیں۔درخواست میں استدعا کی گئی کہ وی پی این کے ذریعے بھی ٹک ٹاک بند کرنے کا حکم دیا جائے، ٹک ٹاک کے صارفین اسی جیسی ایپ لائیکی بھی استعمال کررہے ہیں۔دائر درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت لائیکی پر بھی پابندی عاد کرنے کا حکم دے۔



کالم



اللہ سے خوش قسمتی مانگو


’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…