(ن) لیگ کے مرکزی سیکرٹریٹ کاسوئی گیس کنکشن منقطع کتنے مہینے سے بل ادا نہیں کیا گیا تھا؟پتہ چل گیا

12  اکتوبر‬‮  2020

لاہور( این این آئی) سوئی نادرن گیس پائپ لائنز نے بل کی عدم ادائیگی پر مسلم لیگ(ن) کے مرکزی سیکرٹریٹ ماڈل ٹائون کا کنکشن منقطع کردیا ۔ نجی ٹی وی کے مطابق مسلم لیگ(ن) کے مرکزی سیکرٹریٹ کی عمارت میں لگے سوئی گیس کے کنکشن کا دو ماہ کا بل ادا نہیں کیا گیا

جس کی وجہ سے کنکشن منقطع کیا گیا۔دریں اثنامسلم لیگ (ن)پنجاب کے صدر رانا ثنااللہ خان نے کہا ہے کہ حکومت 16 اکتوبر کے جلسے پر اثر انداز ہونا چاہتی ہے،16 اکتوبر نااہل حکومت کیخلاف ریفرنڈم ہوگا،عدم اعتماد اور عوامی ریفرنڈم ملک کے ہر شہر میں ہوگا۔ا پنے بیان میں انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کے خلاف سیاسی مقدمات بنائے جا رہے ہیں ،اگر عوامی ریفرنڈم کو نہ مانا گیا تو عوام کا سیلاب اسلام آباد کی جانب ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ آٹا 35 سے 80 ،چینی 50 سے 110 روپے کلو تک پہنچ چکی ہے ،ادویات کی قیمت 6 گنا بڑھ چکی ہے ،عام آدمی دو وقت کی روٹی کھانے کے قابل نہیں رہا لیکن ترجمانوں کا ایک ٹولہ ہر گھنٹے کے بعد جھوٹ بولتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم کی جد جہد پاکستان میں صاف شفاف انتخابات کے لئے ہے ،جب استعفے آئیں گے تو یہ انتخابات نہیں کروا سکیں گے ،جب پی ڈی ایم استعفوں کا فیصلہ کرے گی تو سب اس پر عمل کریں گے ۔

انہوں نے کہا کہ پراسکیوشن چاہتی تھی کہ 16 سے پہلے فیصلہ ہوجائے ،حکومت کے ہاتھ پائوں پھول چکے ہیں،اگر حکومت کریک ڈائون یا طاقت کے ذریعے جلسوں کو روکنے کی کوشش کرتی ہے تو ہم کامیاب ہوگئے ،یہ جلسہ حکومت کی روانگی کے لئے پہلا قدم ثابت ہو گا،16 اکتوبر کا جلسہ ہر قیمت مین ہوگا۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…