لاہور( این این آئی) فلورملز ایسوسی ایشن کے چیئرمین عاصم رضا نے کہا ہے کہ پنجاب کی اوپن مارکیٹ میں درآمدی گندم ختم ہو گئی ہے،سرکاری گوداموں سے930 ملزکو محدود حد تک گندم ریلیز کی جاری ہے۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ محکمہ خوراک کو اپنی پالیسیوں پر نظرثانی کرنے کی ضرورت ہے بصورت دیگر پنجاب میں آٹے کی صورتحال بہتر نہیں ہو گی، نجی ٹی
وی کے مطابق کین کمشنر پنجاب زمان وٹو نے کہا کہ وفاق کا یوکرائن سے آنے والی گندم کے پہلے 2 جہاز خیبرپختونخوا ہ کودینے کا حکم ہے،تیسرے جہازکے ذریعے آنے والی گندم پاسکو کے حوالے کی جائے گی ۔انہوں نے کہا کہ محکمہ خوراک پنجاب کی جانب سے7لاکھ ٹن گندم کی ڈیمانڈ کی گئی تھی جبکہ خیبرپختونخواکی جانب سے ساڑھے 4 لاکھ ٹن گندم کی ڈیمانڈ بھیجی گئی تھی۔