منگل‬‮ ، 22 اپریل‬‮ 2025 

اگر پارلیمنٹ غیرآئینی ہے تو مولانا فضل الرحمان کا بیٹا ایوان کا حصہ کیوں ہے؟بڑا سوال پوچھ لیا گیا

datetime 11  اکتوبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

صوابی(این این آئی) اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کی وجہ سے یہ لوگ بے روزگار ہوگئے، اگر پارلیمنٹ ناجائز ہے تو مولانا کا بیٹا ایوان میں کیوں اور فضل الرحمان نے صدارتی الیکشن میں حصہ کیوں لیا۔

صوابی کے علاقے اتلہ میں کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے اسد قیصر نے کہا کہ جب حکومت میں آئے تو تمام ہی ادارے خسارے میں اور ملکی معیشت تباہی کے دہانے پر کھڑی ہوئی تھی۔انہوںنے کہاکہ گزشتہ حکومتوں نے ملکی اداروں کوتباہ کیا، عمران خان نے وزارتِ عظمیٰ کا منصب سنبھالا تو دوست ممالک نے بھروسہ کر کے امداد دی، ہمیں عوام کی مشکلات کا احساس ہے۔اسد قیصر نے کہاکہ مولانا فضل الرحمان کوآئین خطرے میں نظر آتاہے،اس لیے وہ پارلیمنٹ کو ناجائز کہتے ہیں۔ اسپیکر قومی اسمبلی نے سوال کیا کہ اگر پارلیمنٹ غیر آئینی اور ناجائز ہے تو مولانا صاحب آپ صدارتی انتخابات میں امیدوار کیوں بنے؟ آپ کا بیٹا تاحال اسمبلی کا حصہ کیوں ہے؟۔اْن کا کہنا تھا کہ عمران خان کی حکومت آنے کے بعد یہ لوگ بے روزگار ہوگئے ہیں، وزیراعظم کی قیادت میں ملک سے کرپشن کا خاتمہ ضرور ہوگا۔

موضوعات:



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…