اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )اتوار کے روز ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم خشک رہا ۔ محکمہ موسمیات کی رپورٹ کے مطابق پیر کے روز ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم خشک جبکہ میدانی علاقوں میں دن کے وقت موسم گرم رہے گا۔ تاہم بالائی خیبر پختونخواہ اور
گلگت بلتستان میں گرج چمک کے ساتھ با رش کاامکان ہے۔جبکہ منگل کے روز ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم خشک جبکہ میدانی علاقوں میں موسم گرم رہے گا۔ تاہم چترال، دیر، سوات،مالاکنڈ، کوہستان، مانسہرہ، ایبٹ آباد اور گلگت بلتستان میں گرج چمک کے ساتھ بارش اوربلند پہاڑوں پر برف باری کی توقع کی جارہی ہے ۔ گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم ملک کےبیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہا۔ تاہم بالائی خیبر پختونخوا میں چند مقامات پر بارش ہوئی۔ سب سے زیادہ بارش خیبر پختونخوا: میرکھانی5دروش 4اور کالام میں 1 ملی میٹربارش ریکارڈ کی گئی۔ آج ریکارڈ کیےگئےزیادہ سے زیادہ درجہ حرارت، شہید بینظیر آباد43 لسبیلہ 41چھور، سکرنڈ، حیدر آباد اورمٹھی میں 40 ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ کیا گیا۔