اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)نجی ٹی وی پروگرام کی میزبان فروا وحید نے ملک بھر میں آبروریزی کے بڑھتے ہوئے کیسز پر عوام کی رائے جاننے کیلئے ایک سروے کیا، پروگرام کے ابتدا پر ہی ان کا سامنا ایک باریش شخص سے ہوا.
فروا وحید نے جب یہ سوال ان کے سامنے رکھا تو وہ شخص بھڑک اٹھا اور کہا جیسے آپ نے کپڑے پہن رکھے ہیں ، ایسے واقعات تو رونما ہونگے ہی ، کالجز ، یونیورسٹیوں میں لڑکیوں نے سکرٹس پہن رکھی ہیں ، ایسے واقعات کی ذمہ دار لڑکیاں خود ہیں ، آپ چوسنی یا فیڈر لیکر تو نہیں آئی کہ آپ کو کچھ پتہ ہی نہیں ، ٹی وی ڈراموں میں کیا کچھ دکھایا جارہا ہے ،فروا وحید نے جب اس شخص سے سوال کیا کہ اس اڑھائی سالہ بچی کا کیا قصور ہے جس کی آبروریزی کی گئی تو وہ شخص آئیں بائیں شائیں کرنا لگا اور تھوڑی دور جا کر فروا وحید کی ویڈیو بنانا شروع کردی اور مختلف دھمکیاں دینا شروع کردیں اور کہا کہ ایسے ہی پروگرام کرنے آجاتی ہو، اس موقع پر موجود لوگوں نے دونوں کے درمیان پیچ بچائو کرایا۔