لندن(نیوزڈیسک) یوں تو جنوں اور بھوتوں پر اس جدید دور میں کم ہی لوگ یقین کرتے ہیں لیکن یہ بھوت اکثر اپنی موجودگی کا احساس دلاتے رہتے ہیں ایسا کچھ ہوا برطانیہ میں جہاں ایک خاندان کو گزشتہ 9 ماہ سے بھوت نہ صرف ستا رہے ہیں بلکہ انہیں تشدد کا نشانہ بھی بنا رہے ہیں جس پر مجبور ہوکر انہوں نے جنوں کو قابو کرنے والے گھوسٹ بسٹر کی خدمات حاصل کرلیں۔برطانیہ میں جنوبی ویلز کے علاقے نیو ٹری ڈیگر کا رہائشی خاندان اس علاقے میں گزشتہ 9 ماہ سے رہائش پذیر ہے اوراپنی رہائش کے کچھ دن بعد سے ہی رات کے وقت انہیں عجیب و غریب مخلوق نے تنگ کرنا شروع کردیا۔ گھر کے سربراہ کیرون فرائی کے مطابق رات میں جب سب سونے چلے جاتے ہیں تو یہ بھوت آکر ان کی بیوی کو خوف زدہ کرتے ہیں اور تشدد کا نشانہ بناتے ہیں جب کہ اس کا پتا صبح چلتا ہے جب ان کی بیوی خوفزدہ حالت میں اٹھتی ہیں تو اس کے جسم پر زخم کے نشان واضح دیکھے جا سکتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ بھوت بچوں کو بھی دھمکی دیتے ہیں کہ وہ ان کے والدین کا گلا کاٹ دیں گے۔فرائی کے مطابق انہوں نے کیمرے سے بھوتوں کی تصاویر بھی لی ہیں اور ان کا دعوی ہے کہ یہ ان ہی بھوتوں کی تصاویر ہیں جس میں وہ سفید گان پہنے، نیلے چہرے اور دم کے ساتھ کسی بچے کی طرح نظر آرہے ہیں۔ فرائی کا کہنا ہے کہ ان کی پالتو بلی بھی گھر کے اوپری حصے پر جانے سے خوفزدہ ہوتی ہے کیوں کہ بھوت اس پر بھی حملہ کرچکے ہیں۔فرائی کی بیوی ٹریسی کا کہنا ہے کہ ہر گزرنے والے دن کے ساتھ زندگی تکلیف دہ ہوتی جارہی ہے وہ ہر صبح تکلیف میں اٹھتی ہیں۔ کیرون فرائی نے ان واقعات سے تنگ آکر روحوں اور جنوں کو قابو کرنے والے شخص کی خدمات حاصل کرلی ہیں جو 100 پانڈز کے عوض یہ کام سر انجام دے گا جب کہ اس شخص نے ابتدائی طور پر گھر کے تمام افراد کو اوپری منزل پر جانے سے منع کردیا۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
جہانگیری کی جعلی ڈگری
-
عمران خان کو بڑا دھچکا، پی ٹی آئی کی بڑی وکٹ گر گئی
-
سعودی عرب کےاقامہ ہولڈرز کو واپس بھیجنے کا فیصلہ کر لیا گیا
-
مجھے بچپن میں کئی سال تک جنسی زیادتی کا نشانہ بنا یا گیا، معروف اداکار عدیل ہاشمی کا انکشاف
-
معروف اداکار نے خودکشی کرلی
-
خوشخبری !ملازمین کے لیے بھاری الاؤنس منظور
-
سونے کا بھاؤ ملکی اور بین الاقوامی سطح پر تاریخی بلندی پر پہنچ گیا
-
سولر صارفین کیلئے نیٹ میٹرنگ پالیسی تبدیل، نیا بلنگ نظام متعارف
-
پنجاب بھر میں عام تعطیل کا نوٹیفکیشن جاری
-
نامناسب اشارے کی ویڈیو وائرل: ہسپتال نے ڈاکٹر کو ملازمت سے برطرف کردیا
-
لاہور ہائی کورٹ نے پنجاب پراپرٹی اونر شپ آرڈیننس پر عملدرآمد روک دیا، قبضے واپس
-
پاکستان تحریک انصاف نے ملک گیر پہیہ جام ہڑتال کا اعلان کردیا
-
انٹرپول نے زلفی بخاری کیخلاف پاکستانی درخواست مسترد کر دی
-
اسلام آباد ڈاگ سینٹر سے 60 کتے چوری















































