منگل‬‮ ، 22 اپریل‬‮ 2025 

کورونا وائرس کے پھیلائو کا خدشہ ، اسلام آباد میں 2اسکولز، 32 ریسٹورنٹس اور 47 دکانیں سیل

datetime 11  اکتوبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ) اسلام آباد میں کورونا پھیلنے کے خدشات کے سبب تین سیکٹرز کی مختلف گلیاں سیل کر دی گئیں، ایس او پیز کی خلاف ورزی پر دو اسکول، 32 ریسٹورنٹس اور47 دکانیں سیل کر دی گئیں۔اسلام آباد کے تین سیکٹروں میں سمارٹ لاک ڈئاون لگا دیا گیا،

سیکٹر جی 10/4 ، گلی نمبر 38 ،44 ،45 ،46 ،47 اور 48 کو سیل کر دیا گیا،۔دنیا نیوز کی رپورٹ کے مطابق مراسلے کے مطابق سیکٹر آئی 8/2 کی گلی نمبر 25 اور 29 کو سیل کیا گیا ہے جبکہ سیکٹر جی 9/ 4 کی 85، 89 نمبرگلیاں بھی سیل کی گئی ہیں، ان علاقوں سے کورونا ٹیسٹ کے لیے نمونے حاصل کیے جا رہے ہیں، بروقت لاک ڈاون سے کورونا کیسز کے پھیلاو میں کمی لائی جا سکتی ہے۔وفاقی دارالحکومت میں ضلعی انتظامیہ نے کورونا ایس او پیز پر عمل درآمد نہ کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی ہے، سیکٹر جی 11 ٹو اور جی 7 تھری کے دو سکولز سیل کر دئیے۔ ڈپٹی کمشنر حمزہ شفقات کا کہنا ہے کہ کورونا ایس او پیز پر عمل درآمد نہ کرنے والے 32 ریسٹورینٹس کو سیل کیا گیا، خلاف ورزی کرنے والی 47 دُکانیں اور ایک ورکشاپ بھی سیل کی گئی ہیں۔ 17 شادی ہالز کو وارننگ نوٹسز جاری کیے گئے جبکہ مختلف کاروباری مراکز کو 78 ہزار روپیہ جرمانہ عائد کیا گیا۔



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…