ہفتہ‬‮ ، 01 اگست‬‮ 2026 

اب اس ٹیسٹ کی کوئی ضرورت نہیں، سول ایوی ایشن نے تمام ایئر لائنز کے عملے کوحیرت انگیز چھوٹ دیدی

datetime 10  اکتوبر‬‮  2020 |

کراچی(این این آئی)پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی نے تمام ایئر لائنز کے عملے کو کرونا وائرس ٹیسٹ سے مستثنی قرار دے دیا، کیٹگری اے میں شامل30 ممالک کے علاوہ بقیہ ممالک سے پہنچنے والے مسافروں کے کرونا وائرس ٹیسٹ کی

شرط تاحال برقرار ہے۔تفصیلات کے مطابق پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی نے تمام ایئر لائنز کے عملے کو کرونا وائرس ٹیسٹ سے استثنیٰ دے دیا، کیٹگری بی میں شامل ممالک کے کریو پر بھی عائد کرونا وائرس ٹیسٹ کی شرط ختم کردی گئی ہے۔سی اے اے کے شعبہ ایئر ٹرانسپورٹ نے احکامات جاری کردیئے ہیں،جس کے مطابق کیٹگری بی میں شامل ممالک کے جہازوں کے کپتان اور فضائی میزبان سمیت دیگر عملے کے لیے کرونا وائرس ٹیسٹ اسی وقت لازمی ہوگا اگر وہ جہاز سے اترتا ہے اور قیام کرتا ہے۔سی اے اے کے مطابق کریو کو ہیلتھ ڈیکلریشن فارم پر لازمی معلومات درج کرنا ہوں گی۔پاکستان نے کیٹگری اے کے تحت 30 ممالک سے آنے والے شہریوں اور جہاز کے عملے کے لیے کرونا وائرس ٹیسٹ کی شرط پہلے ہی ختم کر دی تھی، اب کیٹگری بی میں شامل ممالک سے آنے والے جہاز کے عملے کے لیے بھی یہ شرط ختم کردی گئی۔سی اے اے حکام کے مطابق کیٹگری بی کے ممالک سے پہنچنے والے مسافروں کے لیے ٹیسٹ کی شرط تاحال برقرار ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



Foot In The Door


خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…