ہفتہ‬‮ ، 09 مئی‬‮‬‮ 2026 

تحریک انصاف کا ملک میں بڑھتی مہنگائی ، بے روزگاری اور غربت کا اعتراف

datetime 10  اکتوبر‬‮  2020 |

راولپنڈی(آن لائن)پاکستان تحریک انصاف شمالی پنجاب کی قیادت نے ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی ، بے روزگاری اور غربت کا اعتراف کرتے ہوئے کہا ہے کہ نامساعد حالات کے باوجود ملک و قوم کے پاس عمران خان کے سوا کوئی دوسرا آپشن نہیں تحریک انصاف کی تنظیم سازی سے ملک میں سیاست کے نئے باب کا آغاز کر دیا ہے اور یہ تنظیم سازی عوام اور ملک کا مقدمہ لڑے گی

ہم نے پارٹی میں موروثی سیاست کا خاتمہ کیا جس کے بعد ہم قومی اداروں میں میرٹ کی بالا دستی قائم کریں گے ہم جلد دنیا کو بتائیں گے کہ یہاں اولاداور مفاد کی سیاست نہیں چل سکتی ہمارا لیڈر ڈکلیئر ڈ صادق اور امین ہے آئندہ 15روز میں فیصل آباد دھوبی گھاٹ میں ہزاروں کارکنان کا ورکرز کا کنونش کیا جائے گا ملک میں آج بھی کچھ لوگ جمہوریت کی بجائے اپنی چوری بچانے کیلئے اپنی اولادوں کا استعمال کر رہے ہیں، نواز شریف سچن جندال سے راہداری معاہدے کے تحت لاکھوں ٹن سکریپ پاکستان سے بھارت لے جا نا چا ہتا تھانواز شریف آج بھی بر طانوی حکومت پر یہ ثابت کرنا چاہتا ہے کہ اگر وہ پاکستان گیا تو حکومت اور فوج اسے نہیں چھوڑے گی ان خیالات کا اظہار شمالی پنجاب چیف آرگنائزر سیف اللہ خان نیازی نے ہفتہ کے روز لیاقت باغ میں تحریک انصاف شمالی پنجاب کے نو منتخب عہدیداروں کی تقریب حلف برداری سے خطاب کرتے ہوئے کیااس موقع پر راولپنڈی، سرگودھا اور فیصل آباد ڈویژنوں پر مشتمل شمالی پنجاب کے لیبر ونگ ،خواتین ونگ، ٹریڈرز ونگ، اقلیتی ونگ، وکلا ونگ اور سپورٹس ونگ سمیت تما م ذیلی تنظیموں کے یونین کونسل، تحصیل و ضلع اور ڈویژن کی سطح کے عہدیداروں نے حلف لیا، تقریب سے شمالی پنجاب کے صدر صداقت علی عباسی شمالی پنجاب جنرل سیکرٹری ڈاکٹر اطہر مسعود،ڈپٹی جنرل سیکریٹری عارف عباسی، سینیٹر فیصل جاوید اورایڈوائزر

شمالی پنجاب ساجد قریشی نے بھی خطاب کیا سیف اللہ نیازی نے کہا کہ چیف آر گنائزر بننے کے بعد مشاورت سے پارٹی آئین درست کیا، ہر سطح کے سٹیک ہولڈر کو آن بورڈ لے کر چلنا ہے تاکہ متحد ہو کر اپنے قائد عمران خان کو سپورٹ کر سکیں، تنظیم سازی میں قیادت سے کارکنان تک ہزاروں افراد سے ملاقاتوں میں اندازہ ہوا کہ کون موقع پر ست ہے اور کون نئے پا کستان کے خواب

میں عمران خان سے مخلص ہے 30سال پہلے میری والدہ نے بتایا کہ عمران خان نے اپنی پارٹی بنائی تو میں نے فیصلہ کیا کہ تحریک انصاف جائن کروں گا اور اس وقت سے عمران خان کے سپاہی کے طور ساتھ رہا عمران خان نے کرپشن کے خلاف جنگ سمیت میری سیاسی تربیت کی تحریک انصاف بہت تیز پھیلی ہمیں کارکنوں کی ساسی تربیت کا وقت نہیں ملا ہم عمران خان کی ہدایات فالو

کرتے رہے مافیازہر قدم پر رو کاوٹیں ڈالتے رہے ہم روکاوٹوں کے با وجود نظام درست کریں گے نیک نیتی اور اخلاص کی وجہ سے اللہ کی ذات عمران خان کو سرخرو کر رہی ہے، عمران خان نے کو رونا وائرس اور لاک ڈائون میں عوامی ضروریات کو مد نظر رکھا اندرونی اور بیرونی مخالفت کے با وجود لاک ڈائون کو بہتری انتظامی صلاحیت سے چلایا انہوں نے کہا کہ ہم مسمانوں کیلئے

ریاست مدینہ ایک بہترین نمونہ ہے نبی پاک کی 10سالہ مدنی زندگی میں اس کی بنیاد رکھی گئی اور پہلا آئین خطبہ حجۃ الوداع تھاپا کستان کو ایک ماڈرن ریاست بنانے کیلئے میرٹ کی بالا دستی ضروری ہے یہی وجہ ہے کہ ہم نے پارٹی میں موروثی سیاست کا خاتمہ کیا جس کے بعد ہم قومی اداروں میں میرٹ کی بالا دستی قائم کریں گے ہم جلد دنیا کو بتائیں گے کہ یہاں اولاداور مفاد کی سیاست نہیں

چل سکتی ملک میں آج بھی کچھ لوگ جمہوریت کی بجائے اپنی چوری بچانے کیلئے اپنی اولادوں کا استعمال کر رہے ہیں، نواز شریف سچن جندال سے راہ داری معاہدے کے تحت لاکھوں ٹن سکریپ پاکستان سے بھارت لے جا نا چا ہتا تھا نواز شریف نے اپنے دورہ بھارت میں حریت قائدین سے ملاقات یا کشمیر کاز کو تقویت دینے کیلئے کوئی منصوبہ نہیں رکھا وہ آج بھی بر طانوی حکومت پر یہ

ثابت کرنا چاہتا ہے کہ اگر وہ پاکستان گیا تو حکومت اور فوج اسے نہیں چھوڑے گی انہوں نے کہا کہ ہمارا پوزیشن سے کوئی مقابلہ نہیں پاکستان تحریک انصاف کی کامیابی کے پیچھے ہماری 22سالہ جہد و جہد اور آخر میں126دن کا دھرنا شامل ہے ہمارا لیڈر ڈکلیئر ڈ صادق اور امین ہے ابھی تو ہم نے صرف شمالی پنجاب میں تنظیم سازی مکمل کی ہے ہماری قیادت اشارہ کرے تو پورے

پاکستان کو تحریک انصاف کا مرکز بنا دیں گے تحریک انصاف شمالی پنجاب کے صدر صداقت علی عباسی نے کہا کہ یہ تنظیم سازی تحریک انصاف کو موروثی سیاست ،محلات اور وڈیروں کے قبضے سے نکال کر چوکوں چوراہوں پر لائیں گے، یہ تنظیمیں اب پا کستان کے مستقبل کا فیصلہ کریں گی ہماری خواتین مرد اور نوجوانوں پر مشتمل تمام ذیلی تنظیمیں اس ملک کی تقدید بدلنے کیلئے

اپنے دائرہ کار میں انقلاب کی راہ ہموار کریں گے، 2013میں یہ الیکشن عمران کو نہیں کارکنوں کو شکست ہوئی، کیونکہ کہ تنظیم سازی نہیں تھی تنظیم سازی کے بعد ہم نے کلین سویپ کیا، 2014سے ہم نے ہر ایشو کو اجاگر کرکے سیٹش کو کا خاتمہ کیا 2018میں مافیاز کو شکست دی اب ہم تنظیم سازی کر رہے ہیں، یہ تنظیم سازی عوام اور ملک کا مقدمہ لڑے گی ہم سیاست کیلئے نئے با ب کا  آغاز

کر رہے ہیں، جس میں تحریک انصاف آنے والے تمام چیلنجز کا مقابلہ کرے گی ہم تسلیم کرتے ہیں کہ ملک میں مہنگائی بے روز گاری غربت عروج پر ہے لیکن یہ بھی حقیقت ہے کہ عوام اور ملک کے پاس عمران خان اور تحریک انصاف کے علاوہ کوئی اور آپشن نہیں ہے، اگر پارٹی نے اجازت دی تو آئندہ 15روز میں فیصل آباد دھوبی گھاٹ میں ہزاروں کارکنان کا ورکرز کا کنونش کیا جائے گا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)


مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…