ہفتہ‬‮ ، 09 مئی‬‮‬‮ 2026 

استعفوں بارے بیان پرخواجہ آصف اور فواد چوہدری آمنے سامنے، ایک وزیر نے لندن فون کرکے کہا کچھ کریں میرے ساتھ 12 ایم این ایز ہیں، خواجہ آصف کا دعویٰ

datetime 10  اکتوبر‬‮  2020 |

سیالکوٹ(این این آئی) وفاقی وزیرسائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری کی جانب سے مسلم لیگ ن کے اراکین اسمبلی کے استعفوں کے بیان پر خواجہ آصف اور فواد چوہدری ٹوئٹر پر آمنے سامنے آگئے۔سیالکوٹ میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ دشمن نہیں

چاہتے کہ پاکستان اپنے پیروں پرکھڑا ہو، معیشت بہتر ہونا شروع ہوتی ہیتو دشمن اپنے ایجنڈے پرکام کرنا شروع کردیتے ہیں، اپوزیشن کی تحریک کاسیاسی اوراخلاقی جوازکوئی نہیں ہے، ابو بچاؤ مہم، انتشار پھیلاؤ مہم میں تبدیل ہوگئی ہے۔ فواد چوہدری نے کہاکہ استعفے دینا آسان نہیں، ن لیگ کے زیادہ سے زیادہ 18 ارکان استعفے دیں گے،خواجہ آصف بھی ساتھ نہیں دیں گے۔وفاقی وزیرکے بیان پر ٹوئٹر پر اپنے ردعمل میں خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ ان سے کوئی پوچھے وہ کون وزیر تھاجس نے لندن فون کیا اور کہا کے میرے ساتھ 11سے 12 تحریک انصاف کے اراکین قومی اسمبلی (ایم این اے) ہیں،کچھ کریں ہم تیار بیٹھے ہیں اور جن کو فون کیا تھا میں اْن کا نام بھی بتاسکتا ہوں۔خواجہ آصف کے بیان پر فواد چوہدری نے بھی ٹوئٹر پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ لندن کے فون کا پتہ نہیں لیکن جی ایچ کیو میں خدا کا واسطہ الیکشن جتا دو کا فون سیالکوٹ کے ایک ہارے ہوئے دو نمبر لیڈر نے کیا تھا، آپ استعفیٰ دیں اور الیکشن لڑیں آپ کو آٹے دال کا بھاؤ پتہ چلے، اور آپ اپنی مدد کے قابل نہیں کسی کی مدد کیا کریں گے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)


مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…