ہفتہ‬‮ ، 09 مئی‬‮‬‮ 2026 

محکمہ مال کا ارب پتی خاکروب، گھر سے 6 کلو سونا، نوٹوں سے بھری 2 بوریاں برآمد

datetime 10  اکتوبر‬‮  2020 |

ملتان (نیوز ڈیسک) محکمہ مال کا خاکروب ارب پتی نکلا، نیب نے ذرائع کی اطلاع پر خاکروب کے گھر چھاپہ مارا جہاں سے چھ کلو سونا اور نوٹوں سے بھری ہوئی دو بوریاں برآمد کر لیں۔ ترجمان نیب کے مطابق بیورو نیب ملتان کی جانب

سے صوبہ پنجاب کے شہر بہاولنگر میں کارروائی کی گئی،نیب کو اطلاعات موصول ہوئی تھیں کہ محکمہ مال کا خاکروب کلیم غیر قانونی ذرائع کے اثاثے بنانے میں ملوث ہے، جب ملزم خاکروب کے گھر نیب ملتان نے چھاپہ مارا تو اس کے گھر سے چھ کلو سونا برآمد ہونے کے ساتھ دو بوریاں کرنسی نوٹوں سے بھری ہوئی بھی قبضے میں لے لی گئیں، نیب ترجمان کے مطابق خاکروب کے گھر سے پرائز بانڈز سے بھری ایک بوری بھی برآمد ہوئی ہے۔ نیب ترجمان کے مطابق چھاپے کے دوران ملزم کلیم جسے کلو کہا جاتا ہے موقع سے فرار ہو گیا لیکن اس کے بھائی رشید کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ جس سے تفتیش کرتے ہوئے ملزم کی گرفتاری کا لائحہ عمل طے کیا جائے گا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)


مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…