جمعہ‬‮ ، 17 جولائی‬‮ 2026 

نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ میں تیز ترین سنچری کا ریکارڈ بن گیا

datetime 10  اکتوبر‬‮  2020 |

راولپنڈی (این این آئی)جارح مزاج بیٹسمین خوشدل شاہ نے ٹی ٹوئنٹی میں کسی بھی پاکستانی کی جانب سے تیز ترین سنچری کا ریکارڈ بنادیا۔انہوں نے راولپنڈی میں جاری نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ کے میچ میں 35 گیندوں پر سنچری مکمل کی۔راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں سندھ اور سدرن پنجاب کے

درمیان میچ میں خوشدل شاہ نے ایک ایسے موقع پر چوکوں اور چھکوں کی برسات کردی جب سدرن پنجاب کی ٹیم شدید مشکلات کا شکار تھی۔25 سالہ بیٹسمین نے 9 چھکوں اور 8 چوکوں کی مدد سے 35 گیندوں میں اپنی سنچری مکمل کی اور تیز ترین ٹی ٹوئنٹی سنچری کرنے والے پاکستانی بن گئے۔خوشدل سے قبل یہ اعزاز احمد شہزاد کے پاس تھا جنہوں نے 2012 میں بنگلہ دیش پریمیئر لیگ کے میچ میں 40 گیندوں پر سنچری اسکور کی تھی۔خوشدل شاہ کی 35 گیندوں کی سنچری مجموعی طور پر ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں پانچویں تیز ترین سنچری ہے۔اس سے قبل کرس گیل 30، رشب پنٹ 32، وہان لیوب 33 اور اینڈریو سائمنڈز 34 گیندوں پر ٹی ٹوئنٹی سنچریاں بناچکے ہیں۔جنوبی افریقا کے ڈیوڈ ملر اور بھارت کے روہت شرما بھی 35، 35 گیندوں پر ٹی ٹوئنٹی سنچریاں اسکور کرچکے ہیں۔روہت  شرما اور ملر نے یہ سنچریاں انٹرنیشنل میچز میں اسکور کی تھیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)


سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…