ہفتہ‬‮ ، 01 اگست‬‮ 2026 

رجسٹریشن کا معاملہ  دینی مدارس اوروفاقی نظام تعلیمات کے مابین ڈیڈلاک برقرار

datetime 10  اکتوبر‬‮  2020 |

اسلام آباد(آن لائن) مدارس رجسٹریشن کے حوالے سے ملک بھر کی دینی مدارس اوروفاقی نظام تعلیمات کے مابین ڈیڈلاک برقرار ،دینی مدارس نے متروکہ وقف املاک بل میں ترامیم سمیت غیر ملکی طلبائ کیلئے ویزہ پالیسی میں تبدیلی اور مدارس کے بنک اکاونٹ کھولنے سمیت دیگر شرائط پر عمل درآمد کیلئے مدارس کی رجسٹریشن کو مشروط کردیا ہے ،وفاقی نظامت تعلیمات نے

دینی مدارس کے ساتھ مشاورت مکمل کئے بغیر عجلت میں اشتہار جاری کردیا۔اتحاد تنظیمات المدارس کے ذرائع کے مطابق وفاقی وزارت تعلیم میں مدارس کی رجسٹریشن کے حوالہ سے جو معاہدہ ہے اس کا یہ مطلب ہرگز نہیں کہ مدارس کی آزادی پر کوئی حرف آئے گا مدارس پہلے کی طرح اپنے نظم ونسق اور نظام تعلیم ونصاب تعلیم میں خود مختار ہوں گے ذرائع کے مطابق وفاقی وزارت تعلیم کے مدارس رجسٹریشن ڈائریکٹوریٹ نے ہوم ورک مکمل ہونے سے قبل بغیر مشاورت کے اشتہار جاری کیاکرونا سے قبل وفاقی وزارت تعلیم اور اتحاد تنظیمات المدارس کے درمیان جن معاملات پر مذاکرت چل رہے تھے وہ مدارس جو قانونی دستاویزات کے اعتبار سے کمزور ہیں انکو لیگل لائز کیا جائے اورسٹیٹ بنک مدارس کے اکاؤنٹ کھولنے کے لئے قابل قبول پالیسی بناکر تمام بینکوں کو جاری کرے اسی طرح وزارت داخلہ مدارس میں زیر تعلیم غیرملکی طلبہ کے تعلیمی ویزہ کے لئے بھی قابل قبول پالیسی جاری کرے اورکچھ عرصہ قبل مرتب کی گئی ویزہ پالیسی جن پر دینی مدارس کو تحفظات ہیں کو ختم کیا جائے ذرائع کے مطابق اتحاد تنظیمات المدارس اور ریاست کے درمیان یہ طے ہوا تھا کہ مدارس کا ڈیٹا صرف وفاقی وزارتِ تعلیم جمع کرے گی دیگر ریاستی ادارے بار بار مدارس کا ڈیٹا لینے کے لئے ارباب مدارس کو پریشان نہیں کریں کریں گے تاہم یہ سلسلہ جاری ہے ذرائع کے مطابق مذاکرات میں یہ بھی طے ہوا تھا کہ مدارس ڈائریکٹوریٹ میں اتحاد تنظیمات المدارس کیطرف سے معقول تعداد میں نامزد کئے گئے لوگوں کو طے شدہ ذمہ داریاں دی جائیں گی اورجب تک یہ سارے معاملات تحریرا طے نہیں ہوتے ہم رجسٹریشن نہیں کروائیں گے ذرائع کے مطابق دارالحکومت وقف املاک ایکٹ 2020 کوحکومت کی جانب سے عجلت میں پاس کرانا بھی باہمی اعتماد کی فضا کو بری طرح متاثر کرچکا ہے اور اس وجہ سے بھی دینی مدارس کی رجسٹریشن کی راہ میں رکا?ٹیں آئی ہیں اس سلسلے میں وفاقی وزیر مذہبی امور پیر نور الحق قادری بھی علمائ کو یقین دہانی کراچکے ہیں کہ بل پر نظر ثانی کی جائے گی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



Foot In The Door


خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…