منگل‬‮ ، 22 اپریل‬‮ 2025 

بچت کھاتوں کے لیے رقم کہاں سے آئی،منافع کہاں گیا؟حکومت کا نیشنل سیونگ کے بچت کھاتوں بارے اہم فیصلہ

datetime 9  اکتوبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد( آن لائن ) حکومت نے نیشنل سیونگ کے بچت کھاتوں کی چیکنگ کا فیصلہ کرلیا ، بچت کھاتوں کے لیے رقم کہاں سے آئی ،منافع کہاں گیا ، ہر کھاتا جانچا جائے گا۔تفصیلات کے مطابق حکومت نے نیشنل سیونگ کی جانچ پڑتال کا فیصلہ کرتے ہوئے نوٹیفکیشن جاری کردیا ،

جس میں کہا کہ بائیو میٹرک ،رقم کہاں سے آئی ، منافع کہاں گیا ،ہر کھاتا جانچا جائے گا۔نیشل سیونگ میں بھی منی لانڈرر ڈھونڈنے کے لیے نوٹی فکیشن جاری کیا گیا، نوٹی فکیشن میں کہا گیا ہے کہ قومی بچت اکانٹ ہولڈرز کی رسک اسسمنٹ کی جائے گی اور کھاتے اداروں کی مکمل تصدیق کی جائے گی اور کھاتے داروں کے منافع کے اصل حق دار کی جانچ پڑتال بھی ہوگی۔نوٹی فکیشن کے مطابق تمام کھاتے داروں کے لیے کمپوٹرائز شناختی کارڈ لازمی قرار دیا گیا ہے جبکہ مشکوک ٹرانزیکشن نیشنل ایگزیکٹو کمیٹی کو پیش کی جائے گی۔یاد رہے حکومت نے ایف اے ٹی ایف کی شرط پر عملدرآمد کرتے ہوئے قومی بچت سکیموں میں سرمایہ کاری کرنے والے کلعدم تنظیموں اور منسلک افراد کی نشاندہی کیلئے سپروائزری بورڈ تشکیل دے دی تھی۔سپروائزری بورڈ نیشنل سیونگ رولز کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف ایکشن لے گا اور قومی بچت اسکیموں میں مشکوک سرمایہ کاری کو بحق سرکار ضبط اور ملوث افراد کے خلاف کاروائی ہو گی جبکہ سپروائزری بورڈ منی لانڈرنگ اور ٹیرر فنانسنگ کیلئے اسسمنٹ رپورٹ مرتب کرے گا۔

موضوعات:



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…