منگل‬‮ ، 22 اپریل‬‮ 2025 

لاہور کے 11 سالہ بچے کا منفرد کارنامہ ، جان کر آپ بچے کے حوصلے کو داد دیں گے

datetime 9  اکتوبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (این این آئی)لاہور کے 11 سالہ بچے نے کے ٹیو چوٹی کے اسکولی سے کنکورڈیا بیس کیمپ تک پہنچنے کا منفرد کارنا مہ انجام دیا ہے۔مسیحی برادری کے وائز الیزر کے مطابق 15 ہزار فٹ سے زائد بلندی کے بیس کیمپ تک پہنچنے میں

ڈر تو خوب لگا تاہم مشن مکمل کیا اور اب نئی تاریخ رقم کرنے کا پلان ہے۔اسکولی سے شروع ہونے والا کنکورڈیا بیس کیمپ تک 90 کلو میٹر کا یہ راستہ مکمل کرنا بچوں کا کھیل نہیں تاہم لاہور کے گیارہ سالہ وائز الیزر نے اپنے والد عشیر چوہدری کے ہمراہ ایک گروپ کے ساتھ یہ ٹریک مکمل کیا۔وائز الیزر کے والد کے مطابق انہوں نے اتنے کم عمر بچوں کے بیس کیمپ تک جانے کے بارے میں نہیں سنا جبکہ وائز الیزر کا کہنا ہے کہ انہیں مشکل تو ہوئی، سردی بہت لگ رہی تھی رات گزارنا آسان نہیں تھا تاہم ہمت نہیں ہاری اور یہی سوچا تھا کہ اب ٹریک مکمل کرنا ہے۔باہمت بچے کا وقت کے ساتھ شوق بڑھتا جا رہا ہے ، چھٹی جماعت کے طالب علم کا کہنا ہے کہ اب ان کا پختہ ارادہ ہے کہ انہوں نے کے ٹو سمٹ کے لیے جانا ہے۔

موضوعات:



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…