لاہور (پ ر )وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ احتجاجی سیاست کرنے والے اپنے دور میں کی گئی کرپشن اور لوٹ مار سے عوام کی توجہ ہٹانا چاہتے ہیں۔ذاتی مفاد کا قومی مفادات پر غالب آنا افسوسناک ہے۔ آج منفی سیاست کرنے والوں نے اپنے دور اقتدار میں
عوام کی بنیادی ضرورتوں کو فراموش کئے رکھا۔پوری قوم جانتی ہے کہ اپوزیشن کس مقصد کیلئے اکٹھی ہوئی ہے۔اپوزیشن رہنماؤں کے اصل چہرے قوم کے سامنے بے نقاب ہوچکے ہیں -وہ مختلف اضلاع سے تعلق رکھنے والے اراکین صوبائی اسمبلی سے گفتگو کر رہے تھے جنہوں نے وزیر اعلی آفس میں ان سے ملاقات کی- وزیر اعلی نے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت کرپشن کے خاتمے کیلئے پرعزم ہے۔ احتساب ہمارا قومی مشن ہے، جس سے کسی صورت پیچھے نہیں ہٹیں گے۔انہوں نے کہا کہ ترقی کے عمل میں عوامی نمائندو ں کی مشاورت کو خصوصی اہمیت دی گئی ہے۔اپوزیشن ترقی کے سفر کو روکنے کے درپے ہے-اراکین اسمبلی نے وزیر اعلی عثمان بزدار کو اپنے حلقوں کے مسائل سے آگاہ کیا – وزیر اعلی عثمان بزدارسے ملاقات کرنے والوں میں خیال احمد کاسترو، عمر فاروق، شہباز احمد، نذیر احمد چوہان اور ملک تیمورشامل تھے-