لاہور (آن لائن) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے لاہور سمیت صوبے بھر کے پی ٹی آئی سے تعلق رکھنے والے اراکین قومی و صوبائی اسمبلی کو نوازنے کے لئے بلدیاتی سکیموں کی مد میں 36 ارب روپے کا تخمینہ تیار کر لیا ہے، مذکورہ رقم بلدیاتی اداروں کے فنڈز سمیت پی ایس سی کے شیئر کو شامل
کر کے تخمینہ تیار کیا گیا ہے جبکہ رقم کی تقسیم کے حوالے سے جو فارمولا تیار کیا گیا ہے اس کے مطابق پنجاب کے حکومتی ایم این ایز کو 36 ارب کا 40 فیصد اور ایم پی ایز کو 60 فیصد ادا کیا جائے گا جبکہ اراکین قومی و صوبائی اسمبلی اپنے اپنے حلقوں میں ترقیاتی سکیمیں بھی خود تیار کریں گے۔