منگل‬‮ ، 22 اپریل‬‮ 2025 

پاکستان شہری 8ممالک میں بغیر ویزا داخل ہو سکتے ہیں 

datetime 9  اکتوبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک ) پاکستانی شہریوں کو صرف دنیا کے 8 ممالک میں ویزا فری انٹری کی سہولت میسر ہے، 30 ایسے ممالک ہیں جہاں پاکستانیوں کو پہنچنے پر بھی ویزا فراہم کیا جا سکتا ہے۔تفصیلات کے مطابق پاسپورٹ انڈیکس کی جانب سے جاری کی گئی عالمی دنیا کے طاقتور ترین پاسپورٹس کی

فہرست میں نیوزی لینڈ کا نمبر پہلا رہا جبکہ اس فہرست میں عراق کا نمبر آخری رہا۔دنیا نیوز کی رپورٹ کے مطابق فہرست میں تیسرے نمبر پر سویڈن ، بیلجیئم ، فرانس ، فن لینڈ ، اٹلی اور سپین ہیں ۔ چوتھے نمبر پر نیدر لینڈ ، ڈنمارک ، پرتگال ، لوتھانیا، ناروے ، آئیس لینڈ ، برطانیہ اور کینیڈا ہیں ۔ اس فہرست میں متحدہ عرب امارات کے پاسپورٹ کا نمبر 13 واں ہے ، اسے 55 ممالک میں ویزا فری اینٹری سہولت حاصل ہے جبکہ 48 ممالک میں پہنچنے پر بھی ویزا مل سکتا ہے تاہم 95 ایسے ملک ہیں جہاں جانے کیلئے پہلے سے ویزا لینا ضروری ہے ۔پاکستان اس رینکنگ میں 70 ویں نمبر پر ہے، اس وقت دنیا کے صرف 7 ملک ایسے ہیں جن کی رینکنگ پاکستان سے بھی کمزور ہے۔نیوزی لینڈ کا پاسپورٹ رکھنے والے 129ممالک کا سفر کرسکتے ہیں 86 ممالک میں جانے کے لیے ویزے کی ضرورت نہیں جبکہ 43 ممالک میں ویزا آن ارائیول کی سہولت ان کو میسر ہے۔دنیا بھر کے ممالک کے پاسپورٹ پر نظر رکھنے والے عالمی ادارے پاسپورٹ انڈیکس نے سال 2020 کی فہرست جاری کی جس کے مطابق نیوزی لینڈ نے دنیا کے طاقتور ترین پاسپورٹ کا اعزاز اپنے نام کرلیا جبکہ پاکستان کا اس فہرست میں 70 واں نمبر ہے ۔پاکستان کے شہریوں کو صرف آٹھ ممالک میں ویزا فری انٹری کی سہولت میسر ہے جبکہ 30 ایسے ممالک ہیں جہاں پاکستانی شہری کو پہنچنے پر بھی ویزا فراہم کیا جا سکتا ہے۔تاہم 160 ممالک میں رسائی کیلئے پہلے سے ویزا حاصل کرنا ضروری ہے ۔نیوزی لینڈ کے بعد جرمنی، آسٹریا، لگزمبرگ، سوئٹزرلینڈ، آئرلینڈ، جاپان، جنوبی کوریا اور آسٹریلیا کا فہرست میں دوسرا نمبر ہے۔

موضوعات:



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…