بدھ‬‮ ، 26 فروری‬‮ 2025 

وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار سے وفاقی وزراء شاہ محمود قریشی، اسد عمر، شفقت محمود، فواد چوہدری، چیف وہپ قومی اسمبلی ملک عامر ڈوگراور مشیر برائے وزیر اعظم شہزاد اکبرکی ملاقات

datetime 9  اکتوبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (پ ر )وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار سے وفاقی وزراء شاہ محمود قریشی، اسد عمر، شفقت محمود، فواد چوہدری، چیف وہپ قومی اسمبلی ملک عامر ڈوگراور مشیر برائے وزیر اعظم شہزاد اکبرکی ملاقات، پنجاب میں عوام کی فلاح و بہبود کیلئے جاری سکیموں اور ترقیاتی منصوبوں پر تبادلہ خیال، ترقیاتی منصوبوں پر ہونے والی پیشرفت پر بھی بات چیت۔ تفصیلات کے مطابق

وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار نے کہا ہے کہ پنجاب کے ہر شہر، قصبے اور دیہات کی یکساں ترقی کے لئے پائیدار عملی اقدامات کئے گئے ہیں کوئی بھی شہر یا قصبہ ترقی کے ثمرات سے محروم نہیں رہے گا، اختیارات کو نچلی سطح تک منتقل کیا جائے گا، 1394 زیر تکمیل ترقیاتی منصوبوں کو پایہ تکمیل تک پہنچا نے کا ہدف مقرر کیا ہے ، پنجاب میں کورونا صورتحال کے پیش نظر 56 ارب روپے کا ریکارڈٹیکس ریلیف دیاگیا ، صحت اور تعلیم سمیت سوشل سیکٹر کے بجٹ میں نمایاں اضافہ کیا گیا ہے ، پنجاب میں ٹیکس کم کئے گئے مگر ٹیکس بیس کو بڑھایا جا رہا ہے ، 61 ارب روپے کی سپلیمنٹری گرانٹس مسترد کی گئی ہیں، انہوں نے کہا ہے کہ صوبے میں سخت مالی ڈسپلن پر کاربند ہیں ، ترقی کے عمل میں وفاقی وزراء کے تجربے اور رہنمائی سے استفادہ کیا جائے گا، صوبے میں تعمیراتی سیکٹر کے لئے کاروبار میں آسانیاں پیدا کی گئی ہیں ، سٹمپ ڈیوٹی کی شرح 5فیصد سے کم کر 1 فیصد کر دی گئی ہے، وزیراعلی پنجاب کا کہنا تھا کہ اراکین قومی اسمبلی کے حلقوں میں بھی ترقیاتی کام کرائے جائیں گے ، اس ضمن میں موثر میکنزم مرتب کر کے آگے کی طرف بڑھیں گے ، پنجاب اسمبلی کے اراکین کی طرح اراکین قومی اسمبلی بھی میرے ساتھی ہیں ، اراکین قومی اسمبلی کو ان کا جائز حق ضرور دیں گے، نئے بلدیاتی نظام کے تحت عوام کو حقیقی معنوں میں با اختیار بنایا جائے گا۔ اس موقعے پر وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ عوام کی فلاح و بہبود کے لئے مل کر مربوط انداز میں کام کریں گے ۔

وفاقی وزیر اسد عمر نے کہا کہ عوام کو سہولتیں پہنچانے کے لئے پنجاب اور وفاق قدم سے قدم ملا کر چلیں گے ، ملاقات میں موجود وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ نچلی سطح پر اختیارات کی منتقلی سے لوگوں کے مسائل ان کے دہلیز پر حل ہوں گے، اس موقع پر وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کا کہنا تھاکہ وزیر اعظم عمران خان کے ویژن کے مطابق عوام کی

توقعات پر پورا اتریں گے ۔ وفاقی وزراء نے ترقیاتی منصوبوں اور فلاح عامہ کی سکیموں کے بارے میں تجاویز دیں۔ تاہم وزیر اعلی عثمان بزدار نے وفاقی وزراء کی تجاویز اور سفارشات پرعملدرآمد کی یقین دہانی کرائی چیئرمین منصوبہ بندی و ترقیات، سیکرٹری خزانہ اور سیکرٹری لوکل گورنمنٹ نے بریفنگ بھی دی گئی ۔ اس موقعہ پر

صوبائی وزراء راجہ بشارت، میاں محمود الرشید ڈاکٹر یاسمین راشد، میاں اسلم اقبال، چیف سیکرٹری، چیئرمین منصوبہ بندی و ترقیات، ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ، پرنسپل سیکرٹری وزیر اعلی، متعلقہ محکموں کے سیکرٹریز، سپیشل مانیٹرنگ یونٹ کے سربراہ اور اعلی حکام بھی اس موقع پر موجود تھے

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وہ بے چاری بھوک سے مر گئی


آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…