منگل‬‮ ، 22 اپریل‬‮ 2025 

تصدیق کردی گئی دھرنے کا امپائر ظہیرالاسلام تھا،نواز شریف کی تقریر پر پابندی بارے بھی ن لیگ کا اہم سوال، وزیراعظم کو بھی خاص پیغام دیدیا

datetime 9  اکتوبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی مرکزی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عمران صاحب آپ کا قیمے کے نان کھانے اور ستو پی کر سوجانے کا وقت ہوا جاتا ہے،عمران صاحب تمام جیلوں کے دروازے کھول لیں کیونکہ 22کروڑ عوام جیل بھرنے کو تیار ہیں جب

وزیراعظم نواز شریف کی طرح منتخب ہو تو عمران خان کا دھرنالائیو دکھایا جاتا ہے جب وزیراعظم عمران خان کی طرح سلیکٹڈہو تو نواز شریف کی تقریر پر بین لگتا ہے۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ اڑھائی سال سے آپ سیاسی مخالفین، میڈیا اور ہر سچ بولنے والے کو جیل میں ڈال رہے ہیں،اب عوام آٹا چینی چوری کے خلاف نکلیں گے،عمران صاحب اب عوام، ڈاکٹرز، اساتذہ، وکلاء، نوجوان میڈیا اپنے آئینی، قانونی اور جمہوری حق کو واپس لینے نکلیں گے،عوام بجلی، گیس، دوائی، آٹا چینی چوری کا حساب لینے آرہے ہیں، 33 خفیہ اکاؤنٹس کا حساب لینے کے لئے نکلیں گے،عوام علیمہ باجی کی سلائی مشینوں کا حساب لینے نکلیں گے۔ انہوں نے کہا کہ عمران صاحب عوام اب بی آر ٹی کے 126 ارب کے کھڈوں کی چوری کے خلاف نکلیں گے،مالم جبہ، ہیلی کاپٹر کیس کا جواب لینے لے کئے نکلیں،عمران صاحب اب عوام کا گھبرانے کا وقت ختم اور آپ کے گھر جانے کا کاؤنٹ ڈان شروع ہے، عمران صاحب نے تصدیق کردی کہ ان کے دھرنے کا امپائر ظہیرالاسلام تھا،آپ نے تو نواز شریف کی تقریر دکھانے کا حکم دیا تھا تو پھر پاپندی کس نے لگائی،عمران صاحب نواز شریف کے بیانیے اور تقریر کی عوامی مقبولیت کا اگرخوف نہیں ہے تو ان پر پابندی کیوں لگائی۔

موضوعات:



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…